راجستھان مسلم فورم کے عہدیداران اور کارکنان نے آج جے پور کے موتی ڈونگری روڈ علاقے میں واقع مسلم مسافر خانے سے روانہ ہوں گے، جہاں وہ کسانوں کی حمایت دینے کے لیے ہریانہ کے شاہجہاں پور بارڈر پر جائیں گے اور کسانوں کے احتجاجی مظاہرے میں شامل ہوں گے۔
راجستھان مسلم فورم کے سیکریٹری ناظم الدین نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران کہا کہ، 'جب سے تینوں زرعی قانون پاس ہوئے ہیں ہم تب سے اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج ہم جے پور سے روانہ ہوں گے۔'
انہوں نے کہا کہ کسانوں کے جو مطالبات ہے، وہ جائز ہیں، اس لیے ہم دل سے کسانوں حمایت کرتے ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ فی الحال ہم آج ایک روز کے لیے ہی بارڈر پر جائیں گے اور ضرورت کے مطابق راجستھان میں بھی اب الگ جگہ پر مہم چلائی جائے گی۔
مزید پڑھیں:
کسان 26 جنوری کو پریڈ کریں گے: یوگیندر یادو
غورطلب ہے کہ کسانوں کی حمایت دینے کے لیے خواتین بھی بارڈر پر جا رہی ہیں، جو کسانوں کے احتجاج میں شرکت کریں گی۔