ETV Bharat / state

راجستھان: میونسپل کارپوریشن انتخابات، معذور ووٹرس میں کافی جوش و جذبہ - معذور ووٹرس میں نظر آرہا ہے جوش

راجستھان کے جے پور، جودھپور اور کوٹہ میں صبح ساڑھے سات بجے سے میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع ہو چکی ہے اور شام کو ساڑھے پانچ بجے تک یہ ووٹنگ جاری رہے گی۔

معذور ووٹرس میں نظر آرہا ہے جوش
معذور ووٹرس میں نظر آرہا ہے جوش
author img

By

Published : Oct 29, 2020, 12:35 PM IST

جے پور، جودھپور اور کوٹہ میں میونسپل کارپوریشن انتخابات کے پہلے مرحلے میں صبح ساڑھے سات بجے سے ووٹنگ شروع ہوچکی ہے۔ ایسے میں کورونا وباء کو لے کر جو گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے، اس کے مطابق یہاں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

میونسپل کارپوریشن انتخابات کے دوران معذور ووٹرس میں کافی زیادہ جوش اور جذبہ نظر آرہا ہے، الگ الگ پولنگ بوتھ پر معذور ووٹرس کے لیے الگ الگ انتظامات کیے گئے ہیں۔ کہیں پر وہیل چیئر لگائے گئے ہیں تو کہیں پر امیدواروں کے حامی تمام ایسے لوگوں کو لے کر پولنگ بوتھ پر پہنچ رہے ہیں اور زیادہ سے زیادہ ووٹنگ کروانے کی اپیل کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

معذور ووٹرس میں نظر آرہا ہے جوش

ایسے میں جے پور کے پولنگ بوتھ پر ووٹ دینے پہنچے معذور ووٹرس کا کہنا تھا کہ ہم ایسے امیدوار کو منتخب کرنا چاہتے ہیں جو ہمارے علاقے کی ترقی کرسکے۔ موجودہ وقت میں وارڈ کی پریشانیوں کے سوال پر ان معذور ووٹرس کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے میں نالیاں خراب ہیں اور صفائی کے انتظامات بھی بدترین ہے۔ ان ووٹرس کا کہنا ہے کہ کورونا وباء کے پیش نظر جو بھی گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے اس کا یہاں پر مکمل طور پر خیال رکھا جا رہا ہے، ان لوگوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ووٹ کریں۔

واضح رہے کہ آج ریاست کے جئے پور ہیریٹیج، جودھپور اور کوٹہ میں میونسپل کارپوریشن کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ جاری ہے۔ پہلے مرحلے کے لئے کل 2761 پولنگ اسٹیشن قائم کردیئے گئے ہیں، جس میں 16 لاکھ سے زائد ووٹرز 951 امیدواروں کے لیے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

جے پور کے 100 وارڈوں ، جودھپور کے 80 اور کوٹہ کے 70 یعنی کل 250 وارڈوں کے لیے پولنگ ہوگی۔ رائے دہندگان جے پور میں 430، جودھپور میں 296 اور کوٹہ میں 225 یعنی 951 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ پہلے مرحلے میں 2761 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ ہوگی اور 3 نومبر کو ووٹنگ کی گنتی شروع کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.