کورونا سے نمٹنے کے لیے ریاست راجستھان میں اب سرکاری ملازمین، ارکان اسمبلی سمیت دیگر افراد آگے آنے لگے ہیں، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنظیم کی جانب سے وزیر اعلی اشوک گہلوت کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کی ریاستی حکومت کی جانب سے جو قدم کورونا وائرس کے مدنظر لے کر اٹھائے جارہے ہیں وہ کافی زیادہ بہتر ہے اس لیے ہماری ایک دن کی تنخواہ کو وزیراعلی ریلیف فنڈ میں دیں گے۔
اتنا ہی نہیں جو ریاستی حکومت میں وزیر ہیں وہ تمام لوگ بھی اپنی تنخواہ کو وزیراعلی ریلیف فنڈ میں دیں گے، وہیں آزاد امیدواروں بھی اس قدم کی ستائش کرتے ہوئے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ اس ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے۔
راجستھان بی جے پی کے ریاستی صدر شتیش پونیہ نے بی جے پی کے ارکان اسمبلی کے ساتھ میٹنگ میں فیصلہ کیا ہے کہ ایک لاکھ روپے ان کی جانب سے وزیراعلی ریلیف فنڈ میں دیے جائیں گے، وہیں واٹس اپ گروپ کے مطابق جو بھی سرکاری اساتذہ ہیں وہ بھی اپنی تنخواہ کو ریلیف فنڈ میں دیں گے۔