اجمیر:راجستھان لیبر ایڈوائزری کمیٹی کے نائب صدر اور ریاستی وزیر جگدیش راج شریمالی ایک روزہ دورے پر اجمیر پہنچے جہاں انہوں نے حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں مخمل کی چادر چڑھا کر ملک میں امن و امان کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر اجمیر درگاہ انجمن سید زادگان کے رکن سید منور پہلوان چشتی نے ریاستی وزیر کی دستاربندی کی اور انہیں اعزاز سے نوازا۔ریاستی وزیر اور ان کے ساتھ آئے لوگوں نے درگاہ کی زیارت کی۔
اس موقع پر مہیلا INTUC کی ریاستی جنرل سکریٹری منجو بالائی اور ان کے بھائی سابق کونسلر ارون بالائی جودھپور کے ہریش اڈانیا بھی موجود تھے۔ جگدیش راج نے درگاہ زیارت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے کاموں اور ترقیاتی منصوبوں کی تعریف کی۔ انہوں نے گہلوت حکومت کو عوام دوست قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ راجستھان کانگریس کے وزیر اعلی اشوک گہلوت اور سچن پائلٹ کے درمیان چل رہے اندرونی جھگڑے کا خاتمہ اور تنازع کے حل کے لئے خصوصی دعاؤں کی۔ہم اسی مقصد سے یہاں آ ئے ہیں کہ دونوں پر خواجہ نظر عنایات کریم ہو سکے ۔
یہ بھی پڑھیں:Ration Kits Distribution in Dungarpur رمضان المبارک سے قبل تین سو ضرورت مندوں میں راشن کی تقسیم
ان کا کہنا ہے کہ اجمیر کی درگاہ پر حاضری دینے کا اہم مقصد ہے کہ ملک کو امن و امان کی دعا کی ضرورت ہے۔چند لوگ سیاسی مفاد کے لئے ملک میں نفرت کی سیاست کرتے ہیں۔ہم ملک میں نفرت کی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں۔