بھارتی ریاست راجستھان کی دارالحکومت جے پور میں واقع النصر فاؤنڈیشن کی سربراہ ڈاکٹر نیلوفر خان نے بتایا کہ جوخواتین کرفیو والے علاقوں میں پھنسی ہوئی ہے ۔
ان خواتین تک ان کی حفاظت کے لیے ضروری اشیاء پہنچ نہیں پارہی تھی ۔اس لئے ہماری تنظیم کی جانب سے ایک چھوٹی سے کوشش کی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے خواتین خصوصی پولیس وینگ کی ایڈیشنل ایس پی سنیتا مینا سے رابطہ کیا اور انہیں آج یہ کیٹ تقسیم کی ۔
ایڈیشنل ایس پی سنیتا مینا نے بتایا کہ ہم یہاں سے یہ کیٹ لے جاکر جو لوگ ضرورتمند ہے۔ ان لوگوں تک یہ پہنچائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کا کام بس لوگوں کی حفاظت کرنا ہی نہیں ہے بلکہ ہر انسان کی ضرورت کو پورا کرنا بھی ہے ۔ اس لیے ہم روزانہ کوئی نہ کوئی نیا آئیڈیا نکالتے ہیں اور اس کو انجام تک پہنچانے کی کوشش میں مصروف ہوجاتے ہیں۔
واضح رہے کہ ریاست راجستھان میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن جاری ہے ۔ اس کی وجہ سے لوگوں کو ضرورت کا سامان لانے کے لئے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔