ETV Bharat / state

راجستھان ہائی کورٹ: ارکان اسمبلی کے خلاف استغاثہ کی منظوری کا حکم منسوخ - آر ایل پی کے دو اراکین اسمبلی

راجستھان ہائی کورٹ نے آر ایل پی کے دو اراکین اسمبلی کے خلاف استغاثہ کی منظوری واپس لینے کے حکم کو منسوخ کیا۔

راجستھان ہائی کورٹ: ارکان اسمبلی کے خلاف استغاثہ کی منظوری کے حکم منسوخ

author img

By

Published : Sep 4, 2021, 11:02 AM IST

راجستھان ہائی کورٹ کے جج پشپندر سنگھ بھاٹی نے ناگور کے تاوسر میں بنجارہ بستی معاملہ میں ملزم بنائے گئے راشٹریہ لوک تانترک پارٹی (آر ایل پی) کے دو اراکین اسمبلی کے خلاف استغاثہ کی منظوری واپس لینے کا حکم منسوخ کردیا۔

عدالت نے اس کے ساتھ ہی ناگور کے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کو اس معاملہ میں قانون کے مطابق کارروائی کرنے کے لیے کہا ہے۔

عدالت کے فیصلہ کے بعد آر ایل پی کے اراکین اسمبلی پکھراج گرگ اور اندرا باوری کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ نجارہ بستی معاملہ میں ریاستی حکومت نے 20 فروری کو ایک ہدایت نکال کر دونوں اراکین اسمبلی پکھراج گرگ اور اندرا باوری کے خلاف استغاثہ کی منظوری واپس لے لیا تھا۔ اس معاملہ میں ایک ملزم دیوا رام کی ضمانت کی عرضی پر سماعت کے دوران یہ معاملہ سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں: اجمیر میں سچن پائلٹ کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی جائے گی

اس درمیان ریاستی حکومت نے اس معاملہ میں اپنا موقف رکھنے کے لئے اے اے جی فرزند علی کی جگہ پر کسی دیگر ایڈیشنل سالیسٹر جنرل کو ذمہ داری سونپ دی۔ اس سے ناراض ہوکر فرزند علی نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل کا عہدہ چھوڑ دیا اور جمعہ کو کورٹ میں حاضر رہنے سے معذوری ظاہر کی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.