جے پور: بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی نے میونسپل کارپوریشن کے افسران پر غریبوں پر کارروائی کرنے اور امیر لوگوں کو بچانے کا الزام عائد کیا۔ Allegations against Jaipur municipal officials
راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین نے میونسپل کارپوریشن کے افسران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'جب بھی جے پور میں ناجائز قبضے کے خلاف کسی طرح کی کوئی کارروائی کی جاتی ہے تو صرف غریبوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، جب کہامیر اور رسوخ دار لوگوں کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔' Haji Nizamuddin on Jaipur Municipal Corporation
راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین نے راجستھان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 'جو افسران غریبوں کو نشانہ بناتے ہیں ان افسران پر کارروائی کی جائے۔'
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ گذشتہ دو تین روز سے دارالحکومت جے پور کے الگ الگ علاقوں میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تجاوزات کو ہٹانے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ Action against illegal encroachment in Jaipur