راجستھان اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے رواں برس حج بیت اللہ 2022 کو جانے والے لوگوں کے لئے ایک نومبر سے آن لائن فارم بھرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جو 31 جنوری 2022 تک جاری Hajj 2022 Online Application Process Start رہیگا، تاہم 22 روز میں اب تک 650 فارم ہی راجستھان حج کمیٹی کو موصول ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ سات برسوں میں حج کے مقدس سفر کے لئے آن لائن اپلیکیشن میں مزید کمی Haj Applicants Decline آئی ہیں۔ جو تشویش کا باعث ہے۔
اس تعلق سے راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین نے بتایا کہ گزشتہ کچھ پرسوں سے سعودی حکومت کی جانب سے حج کی گائیڈ لائن میں لاپرواہی ہوئی ہے جس کی وجہ سے آن لائن فارم میں کمی آئی ہے۔
مزید پڑھیں:
حاجی نظام الدین نے یہ بھی بتایا کہ راجستھان حکومت کی جانب ستے راجستھان حج کمیٹی کا چیئرمین منتخب نہیں ہونے کی وجہ سے کئی سارے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اس لیے ہم راجستھان حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد راجستھان حج کمیٹی Rajasthan Hajj Committee میں چیئرمین کی تقرری کرے تاکہ ہم لوگوں کی آواز مرکزی حج کمیٹی تک پہنچ سکے۔