ETV Bharat / state

Rajasthan Cabinet Reshuffle: گورنر نے 11 کابینہ اور چار وزراء مملکت کو حلف دلایا - راجستھان کابینہ میں رد بدل

راجستھان کے گورنر کلراج مشرا نے آج راج بھون میں 11 کابینی وزراء اور چار ریاستی وزراء کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ مشرا نے ہیمارام چودھری، مہندر سنگھ مالویہ، رام لال جاٹ، مہیش جوشی، وشویندر سنگھ، رمیش مینا، گووند رام میگھوال اور شکنتلا راوت کو کابینہ کے وزراء کے طور پر حلف دلایا۔

Rajasthan Cabinet Shuffle: گورنر نے 11 کابینہ اور چار وزراء مملکت کو حلف دلایا

author img

By

Published : Nov 21, 2021, 11:01 PM IST

کلراج مشرا نے سبکدوش ہونے والی کابینہ میں شامل ممتا بھوپیش، بھجن لال جاٹو اور تکارام جولی کوکابینی وزیر کا حلف دلایا، جبکہ برجیندر سنگھ اولا، مراری لال مینا، راجندر گوڈھا اور زاہدہ خان نے مملکتی وزراءکے طور پر حلف لیا۔

غور طلب ہے کہ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے تنظیم میں جانے کے سبب وزیر صحت رگھو شرما، وزیر محصول ہریش چودھری اور وزیرمملکت برائے تعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا سمیت تین وزراءسے استعفیٰ لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: Rajasthan cabinet reshuffle: راجستھان میں 15 وزرا حلف لیں گے

حلف برداری کی تقریب میں ریاستی کانگریس جنرل سکریٹری اجے ماکن، سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ، ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا بھی موجود تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.