ETV Bharat / state

راجستھان حکومت نے جاری کی نئی کورونا گائیڈ لائن - ملازمین کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز دی جا چکی

عالمی وباء کورونا وائرس کا قہر کم ہونے کے بعد راجستھان حکومت کی جانب سے نئی کورونا گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے، جس میں عوام کو کافی راحت دی گئی ہے۔

corona guideline
corona guideline
author img

By

Published : Jun 27, 2021, 5:32 AM IST

راجستھان حکومت کی جانب سے جاری نئی کورونا گائیڈ لائن کے مطابق کورونا ویکسین کی خوراک لینا ضروری بتایا گیا ہے، وہیں جن نجی دفاتر میں ملازمین کی تعداد 25 سے کم ہے، وہاں پر 100 فیصد ملازمین اور جن دفاتر میں ملازمین کی تعداد 25 یا 25 سے زیادہ ہے وہاں پر 50 فیصد ملازمین ہی کام کرسکیں گے۔

corona guideline
corona guideline

تمام سرکاری دفاتر کا وقت صبح ساڑھے 9 بجے سے شام کو چھ بجے تک رہے گا، سبھی دوکانوں، کلب، جم، ریسٹورنٹ سمیت دیگر دفاتر میں کام کرنے والے لوگوں کا ویکسینیشن ضروری ہوگا، کانوں میں کام کرنے والے 60 فیصد ملازمین کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے، دکانوں کو کھولنے کا وقت شام کو سات بجے تک کر دیا گیا ہے، وہیں پٹرول اور ڈیزل شام کو آٹھ بجے تک بھروا سکتے ہیں۔

شادی کی تقریب گھر یا کورٹ میں ہی کرنے کی اجازت ہوگی، وہیں یکم جولائی کے بعد ہونے والی شادی میں مختلف شرائط کے تحت اجازت دی جائے گی، ریاست کے تمام مذہبی مقامات کو صبح پانچ بجے سے شام کو چار بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی ہے، شہر میں سٹی بس صبح پانچ بجے سے شام کو 8 بجے تک چل سکے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.