ETV Bharat / state

حکومت ژالہ باری سے متاثرہ کسانوں کی ہر ممکن مدد کرے گی - undefined

راجستھان کے نائب وزیراعلیٰ سچن پائلٹ نے کہا ہے کہ ریاست میں ہونے والی بےموسم بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے کئی علاقوں میں فصلوں کو ہوئے نقصان پر حکومت کسانوں کی ہرممکن مدد کرے گی۔

rajasthan government help  farmers hit by untimely rains
حکومت ژالہ باری سے متاثرہ کسانوں کی ہر ممکن مدد کرے گی
author img

By

Published : Mar 1, 2020, 3:22 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 1:44 AM IST

اچانک موسم کی تبدیلی سے ریاست کے کئی علاقوں میں ہونے والی ژالہ باری کے بعد سچن پائلٹ نے کہا کی صوبہ میں بے موسم کی برسات اور ژالہ باری کی وجہ سے کئی علاقوں میں فصلوں کو بھاری نقصان کی خبر کافی افسوس ناک ہے۔ اس وقت کسان بھائیوں کے درد کو وہ سمجھ سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کی اس مصیبت کی گھڑی میں ریاستی حکومت پوری طرح سے کسان بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی مدد کے لیے سنجیدہ ہے اس لیے ان کو ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے گی۔

دوسری طرف بی جے پی نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ وسندھرا راجے نے کہا کہ ہفتہ کو دھول پور سمیت کئی علاقوں میں بے موسم کی بارش اور ژالہ باری سے فصلوں کو کافی نقصان پہنچاہے، جس سے ریاست کا کسان فکر مند ہے۔ انھوں نے موجودہ حکومت سے درخواست کی ہے کہ متاثرہ کسانوں کو فوری معاوضہ دیا جائے۔

بی جے پی ریاستی صدر ستیش پونیا نے کہا کہ ژالہ باری سے بھرت پور، دھول پور اور جھنجھنوں کے کسانوں کی کھڑی فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے اس لیے حکومت انھیں فوری مدد مہیا کرائے۔ قابل ذکر ہے کہ ہفتہ کو موسم کی تبدیلی سے الور، کوٹہ، بوندی، دھول پور، جھنجھنوں اور جے پور اضلاع کے کچھ علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 1:44 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.