ETV Bharat / state

راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ جگن ناتھ کا کورونا سے انتقال - اردو نیوز جے پور

راجستھان کے سابق وزیر اعلی اور ہریانہ کے سابق گورنر جگن ناتھ پہاڑیا کا کورونا سے انتقال ہوگیا۔ پہاڑیا گڑگاؤں کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں انہوں نے بدھ کی رات آخری سانس لی۔ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے پہاڑیا کی موت کو اپنا ذاتی نقصان قرار دیا ہے۔

jagannath pahadia
جگن ناتھ پہاڑیا
author img

By

Published : May 20, 2021, 9:39 AM IST

پہاڑیا کے انتقال پر وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی، کانگریس کے ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسارا، ریاستی انچارج اجے ماکن اور سچن پائلٹ سمیت پہاڈیا کی موت پر کانگریس اور بی جے پی کے بہت سے رہنماؤں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی اشوک گہلوت نے پہاڑیا کی موت کو اپنا ذاتی نقصان قرار دیا ہے۔

tweet
ٹویٹ

جگناتھ پہاڑیا کے انتقال پر راجستھان حکومت نے ایک دن کا ریاستی سوگ، سرکاری دفاتر میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم آدھا جھکا ہوا رہے گا۔ پہاڑیا کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی جائے گی۔ جمعرات کو دوپہر 12 بجے وزیر اعلی اشوک گہلوت کی زیرصدارت وزارتی کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں پہاڑیا کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

پیدائشی طور پر کورونا سے متاثرہ نوزائیدہ زندگی کی جنگ جیت گیا

جگن ناتھ پہاڑیا صرف 13 ماہ کے لئے وزیر اعلی رہے۔ پہاڑیا 6 جون 1980 سے 14 جولائی 1981 تک 13 ماہ راجستھان کے وزیراعلیٰ رہے، لیکن اپنے 13 ماہ کے مختصر مدت کار میں پہاڑیا نے ریاست میں مکمل شراب بندی نافذ کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.