ETV Bharat / state

ٹی وی پر کرکٹ، شاہ رخ اور ایشوریہ نظر آتے ہیں لیکن مزدور کیوں نہیں: راہل گاندھی کا سوال

راجستھان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ بھارتی میڈیا کو پی ایم مودی چلاتے ہیں۔ اسی لیے ٹی وی پر مزدور نظر نہیں آتے۔ اتراکھنڈ میں کئی دنوں سے 40 مزدور زمین کے اندر پھنسے ہوئے ہیں لیکن میڈیا کرکٹ کی بات کر رہا ہے مزدوروں کی نہیں۔ Rajasthan Election 2023

rahul gandhi
راہل گاندھی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 21, 2023, 5:09 PM IST

ٹی وی پر کرکٹ، شاہ رخ اور ایشوریہ نظر آتے ہیں لیکن مزدور کیوں نہیں: راہل گاندھی کا سوال

ادے پور: راجستھان اسمبلی انتخابات کے پیش نظر انتخابی مہم اپنے عروج پر ہے۔ راجستھان میں میں 25 نومبر کو ووٹنگ ہونے والی ہے۔ اسی لیے تمام سیاسی رہنما اس وقت راجستھان کے دورے پر ہیں۔ منگل کو کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی راجستھان کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے ادے پور ڈویژن کی سب سے ہاٹ سیٹ ولبھ نگر میں کانگریس امیدوار پریتی شکاوت کی حمایت میں ایک ریلی سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے پی ایم مودی اور اڈانی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

راہل گاندھی نے اپنی سیاسی تقریر کے دوران کہا کہ یہ نفرت کا ملک نہیں ہے۔ یہ محبت، بھائی چارے اور احترام کا ملک ہے۔ ہمیں نفرتوں کے بازار میں محبت کی دکان کھولنی ہے۔ بی جے پی ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے نفرت پھیلا رہی ہے۔ ان دو اہم مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ لوگ ملک کو نفرت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ ان کا مقصد غریبوں، قبائلیوں اور دلتوں کو دولت سے محروم کرنا ہے اور ارب پتیوں کو ہی دولت سے مالا مال کرنا ہے۔

راہل گاندھی نے ذات پات کی مردم شماری پر بھی زور دیا اور کہا کہ ریاست میں ذات پات کی مردم شماری کرانے کی ضرورت ہے اور ملک میں بھی ذات پات کی مردم شماری کی ضرورت ہے تاکہ ہر شعبے میں ہر طبقہ کی شمولیت ممکن ہوسکے اور یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ہر طبقے کے پاس کتنے پیسے ہیں۔ ذات پات کی مردم شماری ملک کا ایکسرے ہوتا ہے۔ جب میں نے پارلیمنٹ میں یہ کہا تو مودی جی کی تقریر بدل گئی اور وہ ہر جگہ کہتے تھے کہ میں او بی سی ہوں۔ مودی جی کہتے ہیں کہ بھارت میں ایک ہی ذات ہے اور وہ صرف غریب ہے۔ میں کہتا ہوں کہ دوسری ذات امیروں کی ہے۔

راہل نے کہا کہ اڈانی اور عام آدمی دونوں برابر جی ایس ٹی ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل اے اور ایم پی ملک نہیں چلاتے۔ آئی اے ایس کے ذریعہ چلایا جاتا ہے اور حکومت کو بھی 90 آئی اے ایس چلاتے ہیں۔ ان 90 میں سے ہر طبقے کے لوگوں کو شرکت ملنی چاہیے۔ لیکن ان 90 میں سے صرف 3 افسران پسماندہ ذات سے ہیں جبکہ پسماندہ آبادی 50 فیصد ہے اور ان تین کا بھی بجٹ پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ یہی 90 افسران طے کرتے ہیں کہ کتنی رقم کس ریاست میں جانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ ارب پتی اڈانی اور عام آدمی دونوں برابر کی جی ایس ٹی ادا کر رہے ہیں۔ فصل انشورنس اسکیم کے تحت مودی حکومت 35 ہزار کروڑ روپے اکٹھا کرتی ہے اور اسے 16 کمپنیوں کو دیتی ہے۔ اس دوران راہل نے میڈیا کے بارے میں بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میڈیا کو مودی اور اڈانی چلاتے ہیں اسی لیے کسان اور مزدور ٹی وی پر نظر نہیں آتے ہیں جب کہ شاہ رخ خان، ایشوریہ رائے اور کرکٹ میچ دکھائے جاتے ہیں۔ راہل نے کہا کہ اتراکھنڈ میں مزدور زمین کے اندر پھنسے ہوئے ہیں لیکن میڈیا کرکٹ کی بات کر رہا ہے اور صرف پی ایم مودی کا چہرہ دکھا رہا ہے۔ راہل نے کہا کہ مودی حکومت کی اسکیم سے اڈانی کو فائدہ ہوتا ہے اور ہماری اسکیم میں غریبوں کو مدد پہنچتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.