اقلیتی اسکول کا افتتاح راجستھان حکومت میں وزیر تعلیم بی ڈی کللا نے کی۔ اس موقع پر راجستھان حج کمیٹی کی چیئرمین امین قاغذی، راجستھان اقلیتی کمیشن کے چیئرمین رفیق خان، سابق وزیر صحت امام الدین احمد سمیت کثیر تعداد میں دیگر لوگ موجود رہے۔ Rajasthan Education Minister Inaugurates First Minority School
اس موقع پر پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے تعلیم پر زور دیا۔ مقررین نے کہاکہ' انسان بغیر تعلیم کے زندہ لاش کی طرح ہے، اگر ہمیں اپنا مستقبل بہتر بنانا ہے تو ہمارے بچوں کو تعلیم دینا ہوگا۔ آج بھارت میں مسلمانوں کی جو حالت ہے اس کے پیچھے کی وجہ علم سے دوری ہے۔ مہمانوں نے تعلیم کی اہمیت بتاتے ہوئے کہاکہ ہمیں اپنے بچوں کو تعلیم دینا چاہیے تاکہ وہ آئی ایس اور آئی پی ایس جیسی نوکریوں میں رہ کر ملک و قوم کی خدم کر سکے۔'
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم بی ڈی کللا نے کہاکہ' آج جس اسکول کا افتتاح ہوا ہے، میں اسے گود لیتا ہو اور جو بھی میرے لائق کام ہوگا وہ کام کروں گا۔ انہوں کہاکہ جب میری ضرورت ہوگی میں آپ لوگوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہوں گا۔'
مزید پڑھیں: