ETV Bharat / state

راجستھان:کورونا وبا کے دوران سمن دیوان بابا کے درگاہ میں نہیں پہنچے زائرین - کورونا وبا کے دوران درگاہ میں زائرین نہیں

ریاست راجستھان کے ناگور ضلع کے بڑی خاٹو علاقے میں ہر برس حضرت سمن دیوان بابا رحمتہ اللہ علیہ کا عرس منایا جاتا ہے اور یہاں ہزاروں کی تعداد میں عقیدتمند شرکت کرتے ہیں، لیکن اس برس کورونا وباء کی وجہ سے عرس کی رونق نظر نہیں آرہی ہیں اور عرس کے موقع پر  محض چند لوگوں نے درگاہ پہنچ کر دعا مانگی۔

راجستھان:کورونا وبا کے دوران سمن دیوان بابا کے درگاہ میں نہیں پہنچے زائرین

author img

By

Published : Aug 3, 2020, 7:36 PM IST

Updated : Sep 10, 2020, 5:44 PM IST

ضلع ناگور میں ہر برس حضرت سمن دیوان بابا رحمتہ اللہ علیہ کا عرس منایا جاتا ہے، لیکن اس بار کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے یہاں عرس کے موقع پر عقیدتمندوں کی کم تعداد نظر آئی۔

راجستھان:کورونا وبا کے دوران سمن دیوان بابا کے درگاہ میں نہیں پہنچے زائرین

درگاہ کے سجادہ نشین نے بتایا کے حضرت سمن دیوان بابا رحمتہ اللہ علیہ کا عرس اسلامی برس کے آخر ماہ کی 5 تاریخ سے شروع ہوتا ہے اور بارہ تاریخ تک چھ روزہ یہ عرس مبارک مکمل ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کے عرس کے پہلے روز پرچم کشائی کی روایت کے ساتھ ہی اس کا آغاز ہوتا ہے اور آخری روز کل کی روایت کے ساتھ یہاں سے مکمل ہوتا ہے اور اسی روز پرچم واپس اتارا جاتا ہے۔درگاہ کے سجادہ نشین نے بتایا کہ سمن دیوان بابا رحمتہ اللہ علیہ خواجہ صاحب کے پہلے دیوان تھے، انہوں نے بتایا کی آپ کی درگاہ میں جن لوگوں کی اولاد نہیں ہوتی وہ تمام لوگ یہاں پر آتے ہیں اور یہاں دعائیں کرتے ہیں جس کے بعد ان کو اولاد نصیب ہوتی ہے،

صدام حسین نے بتایا کہ یہاں سے کورونا وباء کے خاتمے کے لیے دعا کی گئی ہے، وہیں اس پورے عرس مبارک میں حکومتی گائیڈ لائن کا مکمل طور پر خیال رکھا گیا اور خاص طور پر یہاں پر سماجی دوری پر مکمل عمل کیا جارہا ہے۔

Last Updated : Sep 10, 2020, 5:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.