ملک میں کورونا بحران کے دوران آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے ایک بار پھر اپنی توسیع کی ہے۔کانگریس صدر سونیا گاندھی نے راجستھان یوتھ کانگریس اور ریاستی کانگریس کے جنرل سکریٹری کلدیپ اندورا کو قومی سکریٹری اور مدھیہ پردیش کا شریک انچارج بھی مقرر کیا ہے۔کلدیپ اندورا کی تقرری کے ساتھ ہی کانگریس کی مرکزی اکائی میں راجستھان کے نمائندوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ سابق مرکزی وزیر بھنور جیتندر، رگھو ویر مینا، زبیر خان، دھیرج خان، دھیرج گجر، اور کلدیپ اندورا اے آئی سی سی میں ہیں۔ان میں سے رگھو ویر مینا تو کانگریس ورکنگ کمیٹی کے مستقل رکن ہیں۔ تو وہیں دھیرج گجر اور زبیر خان اترپردیش کے شریک انچارج ہیں جو اے آئی سی سی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے ساتھ اترپردیش کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔
راجستھان کے رہنماء جو اے آئی سی سی کے اہم عہدوں پر فائز ہیں:
بھنور جیتیندر : اڑیسہ انچارج
رگھوویر مینا: کانگریس ورکنگ کمیٹی کے ممبر
گریجا ویاس:سینٹرل الیکشن کمیٹی کی ممبر، محکمہ وچار کی چیئرمین
زبیر خان : اے آئی سی سی کے سکریٹری اور مشرقی اتردیش کے شریک انچارج
دھیرج گجر:اے آئی سی سی کے سکریٹری اور مغربی اترپردیش کے شریک انچارج
کلدیپ اندورا: اے آئی سی سی کے سکریٹری اور مدھیہ پردیش کے شریک انچارج
راجستھان کے وہ رہنماء جو اے آئی سی سی کے اہم محمکہ کی ذمہ داری دیکھ رہے ہیں
راجیور اروڑا:ریجنل کو آڈینیٹر، ویسٹ زون آل انڈیا پروفیشنل کانگریس
مہیندر جیت سنگھ مالویہ:آل انڈیا آدی واسی کانگریس کے نائب چیئرمین
وشال مینا: نیشنل کو آڈینیٹر، اے آئی سی سی ٹیکنالوجی اینڈ ڈیٹا سیل
ہرجیت سنگھ سہل :نیشنل کو آڈینیٹر، او بی سی محکمہ اے آئی سی سی