ETV Bharat / state

راجستھان: مسلم مسافر خانہ کمیٹی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ - مسلم پریشد تنظیم

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے موتی ڈونگری روڈ علاقے میں واقع مسلم مسافر خانہ کی تولیت کمیٹی کے عہدیدران پر کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

مسلم پریشد تنظیم
مسلم پریشد تنظیم
author img

By

Published : Jan 12, 2021, 1:53 AM IST

یہ مطالبہ راجستھان مسلم پریشد تنظیم کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اس پورے معاملے سے متعلق باقاعدہ راجستھان کے سیکریٹری اور محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود کے اعلیٰ افسران کو خط بھی لکھا گیا۔

راجستھان مسلم پرشد تنظیم کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ مسلم مسافرخانہ کمیٹی کی جانب سے آر ایس ایس کی مسلم تنظیم راشٹریہ مسلم منچ کو کافی چندہ دیا گیا ہے اور اب یہ مسلم مسافرخانہ کمیٹی خود کی تولیت برقرار رکھنے کی جدوجہد کرتی ہوئی نظر آرہی ہے اس لیے مسلم مسافرخانہ کمیٹی کے ممبر اور عہدیدران الٹے سیدھے کارنامے کرتے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں اس لیے مسلم مسافرخانہ کمیٹی کے نائب صدر عبداللطیف آرکو، کمیٹی کے سیکرٹری شوکت کریسی پر جلد سے جلد کارروائی کی جائے۔

مسلم پریشد تنظیم کا خط
مسلم پریشد تنظیم کا خط

خط میں یہ بات بھی کہی گئی کہ آر ایس ایس کی مسلم ونگ کو پچاس ہزار روپے کا چندہ دیا گیا ہے اور چندے کے طور پر پیسہ دیا گیا ہے وہ غریب اور یتیم لوگوں کا پیسہ ہے اس کا غلط کام کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

مسلم پریشد تنظیم کا خط
مسلم پریشد تنظیم کا خط

خط میں مزید کہا گیا کہ جو مسلم مسافرخانہ کمیٹی ہے وہ اپنے نام کے آگے تولیت الفاظ کا استعمال کرتی ہے۔ جب وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی بھی ایسی کوئی تنظیم نہیں ہے جو پانچ برس سے زیادہ کام کر سکے تو یہ کمیٹی خود کو زندگی بھر کسے مقرر کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ 9 جنوری کو مسلم مسافرخانہ کمیٹی کے نائب صدر عبداللطیف آرکو کی جانب سے راجستھان مسلم وقف بورڈ پر بدعنوانی کے الزام لگائے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.