ETV Bharat / state

راجستھان: کانگریس نے ہلاک فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا - راجستھان کی دارالحکومت جے پور میں کانگریس

جے پور میں واقع شہید اسمارگ پر جمعہ کے روز ریاستی حکومت کی جانب سے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

کانگریس
کانگریس
author img

By

Published : Jun 26, 2020, 5:23 PM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں کانگریس کی جانب سے چند روز قبل بھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی کے دوران ہلاک ہوئے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی ریاست کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت تھے لیکن وہ اس پروگرام میں شامل نہیں ہو سکے، وہیں ریاست کے نائب وزیراعلیٰ سچن پائلٹ، ٹرانسپورٹ وزیر پرتاب سنگھ، اقلیتی وزیر صالح محمد، اعلی تعلیم کے وزیر بنھور سنگھ سمیت ریاستی حکومت کے متعدد وزیر اور ریاستی کانگریس کے عہدے داران موجود رہے۔

کانگریس نے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کی

پروگرام میں ٹرانسپورٹ وزیر پرتاب سنگھ نے عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'چین اور بھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی کے دوران لداخ میں جو ہمارے فوجی جوان شہید ہوئے، انہیں آج کانگریس کی جانب سے ملک بھر میں خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے'۔

انہوں نے کہا 'کانگریس کارکنان اور ملک کے عوام، آج بھارتی فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہوئی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'جلد سے جلد چین کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے، دوسری طرف اس پروگرام میں سماجی دوری کی دھجیاں اڑائی گئی، کورونا وائرس کے بحران کے پیش نظر ریاستی و مرکزی حکومتوں کی جانب سے سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، تاکہ کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکا جاسکے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.