ETV Bharat / state

CM Ashok Gehlot گہلوت نے دیہی اور شہری اولمپک کھیلوں کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Aug 5, 2023, 5:20 PM IST

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم سے ریاست میں کھیلوں کے شائقین کے لیے بہت انتظار کیے جانے والے راجیو گاندھی دیہی اور شہری اولمپک گیمز-2023 کا آج افتتاح کیا۔

گہلوت نے دیہی اور شہری اولمپک کھیلوں کا افتتاح کیا

جے پور:اس موقع پر منعقدہ ریاستی سطح کے پروگرام میں وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کھیلوں کا مشعل روشن کیا اور اسے کھلاڑیوں کو سونپا ۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے ایمانداری اور محنت سے کھیلنے کا عہد بھی کرایا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلنٹ کو پلیٹ فارم دینا اور عزت دینا ہماری ذمہ داری ہے اس میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ راجیو گاندھی دیہی اولمپک کھیلوں کا انعقاد گزشتہ سال ریاست میں بڑے پیمانے پر کھیلوں کا ماحول بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔ ہر زمرے اور عمر کے تقریباً 30 لاکھ کھلاڑی اس میں رجسٹرڈ ہوئے۔ اس بار یہ تعداد 58.51 لاکھ تک پہنچنا ایک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کھیلوں سے ہر گاؤں اور شہر میں کھیلوں کا مثبت ماحول پیدا ہو گا۔ اس کی وجہ سے راجستھان کے کھلاڑی آنے والے برسوں میں اولمپکس، کامن ویلتھ، ایشیائی جیسے کھیلوں کے عالمی سطح کے مقابلوں میں تمغے جیتتے نظر آئیں گے۔

مسٹر گہلوت نے کہا کہ ریاستی حکومت نے کھیلوں اور کھلاڑیوں کے فروغ میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ آؤٹ آف ٹرن سرکاری نوکریوں، ملازمتوں میں ریزرویشن، انعامی رقم میں کئی گنا اضافہ، کھیلوں کے میدانوں کی ترقی سمیت تمام ممکنہ کوششیں کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب راجیو گاندھی دیہی اور شہری اولمپک کھیلوں اور ملک کی دیگر ریاستوں میں ریاستی کھیلوں کی پالیسیوں کی بحث کھیلوں کے تئیں ہمارے وژن اور کامیابی کو ظاہر کرتی ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ اس بار کا بجٹ نوجوانوں کے لیے وقف ہے۔ اس میں نوجوانوں پر مرکوز اسکیمیں نافذ کی گئیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اسکیموں کا مطالعہ کریں اور زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ مکھی منتری انوپرتی کوچنگ اسکیم کے تحت مسابقتی امتحانات کی مفت تیاری، راجیو گاندھی اسکالرشپ فار اکیڈمک ایکسیلنس کے تحت 500 ہونہار طلباء کو بیرون ملک تعلیم، 100 جاب میلوں کا انعقاد سمیت کئی پروگرام بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا وژن 2030 ہے۔ ہم ہمہ جہت ترقی کے ساتھ ملک کی صف اول کی ریاستوں میں کھڑے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Asian Champions Trophy جاپان نے بھارتی ہاکی ٹیم کو برابری پر روکا

مسٹر گہلوت نے باکسر خوشی پونیا، پہلوان اشونی وشنوئی، کبڈی کھلاڑی جئے بھگوان، ایتھلیٹ نیرج بلودا، شوٹنگ بال کھلاڑی مسکان کتھیڈ اور شیریں خان کو ان کی کھیلوں کی کامیابیوں کے لیے اعزاز سے نوازا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے اسٹیڈیم میں تزئین و آرائش کے بعد تیار کیے گئے آٹھ لین والے بین الاقوامی سوئمنگ پول کا افتتاح کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.