ETV Bharat / state

راجستھان وزیراعلی کی بی جے پی پر سخت نکتہ چینی - راجستھان نیوز

پرموشن میں ریزرویشن کی حمایت میں کانگریس کے دھرنے میں وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے نشانے پر آر ایس ایس اور بی جے پی رہی، وزیر اعلیٰ نے صاف طور پر کہا کہ ان کی حب الوطنی نقلی ہے جب کہ اصلی حب الوطن ہم ہیں، جو یہاں بیٹھیں ہیں۔

وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت
وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت
author img

By

Published : Feb 16, 2020, 6:37 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 1:19 PM IST

کانگریس نے جے پور کے کلیکٹریٹ سرکل پر مرکزی حکومت کی جانب سے مبینہ طور سے پرموشن میں ریزرویشن میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں اتوار کے روز دھرنا دیا۔ جس میں پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں کی موجودگی میں وزیر اعلیٰ گہلوت نے سنگھ اور بی جے پی پر زبردست نکتہ چینی کی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اس دوران گہلوت نے رویندر ناتھ ٹیگور کے قوم پرستی سے بڑے انسانیت کے بیان کو دہراتے ہوئے کہا کہ جب انسانیت ہی نہیں رہے گی، تو قوم پرستی کا کیا کریں گے۔ آر ایس ایس اور بی جے پی والے ملک میں قوم پرستی کا زہر گھولتے ہیں، ان کی قوم پرستی الیکشن جیتنے کے لیے اور ہندؤوں کو بھڑکانے کے لیے ہوتا ہے۔

گہلوت نے کہا کہ ابھی ملک کی 20 فیصد مسلم آبادی پر یہ لوگ حملہ کر رہے ہیں۔ کل سکھ اور پارسی پر حملہ کریں گے، کیونکہ آپس میں لڑوانا ہی ان کا کام ہے۔

دھرنے کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس والے بات تو ہندو راشٹر کی کرتے ہیں، لیکن یہ آپ میں ہندؤوں میں ہی تفرقہ کرتے ہیں۔ گہلوت نے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی والوں سن لو آپ نے کبھی چھوا چھوت اورامتیازی سلوک کو متانے کی کوشش نہیں کی۔ کبھی کوئی مہم نہیں چلائی اور نہ ہی کبھی کسی ایسے خاندان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔ لیکن آپ دیکھ لیجئے، کانگریس کے سینیئر رہنما چاہیں ہیرا لال شاشتری کی بات کریں یا پھر مانیک لال ورما کی، انہوں نے اس طرح کے لوگوں کو مندر میں داخلے کروانے کی پہل بھی کی۔

وزیر اعلیٰ گہلوت نے یہ بھی کہا کہ کامن سیول کوڈ لانے کی بات تو یہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں اور اب مرکزی حکومت کے وزراء اور رہنماؤں سے آواز آنے لگی ہے۔ کبھی بھی ریزرویشن کو آگے نہیں بڑھانے اور ختم کرنے کا اعلان کیا جا سکتا ہے، کیونکہ یہ لوگ بھروسے لائق نہیں رہے ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 1:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.