راجستھان کے چیف قاضی خالد آسمانی نے کورونا ویکسین لگوائی۔ اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین کو لے کر جو خوف کا ماحول چل رہا ہے۔ اس ماحول کو کم کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگوانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آج جس طرح سے محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والے لوگ ہم لوگوں کی خدمت کے لیے مسلسل طور پر سڑکوں پر نظر آ رہے ہیں۔ اس بات کو مدنظر ہم لوگوں کو بھی ویکسین لگوا لینے چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ انتظامیہ کا تعاون کریں اور جن لوگوں میں کورونا کو لے کر خوف نظر آ رہا ہے، ان کے خوف کو دور کریں۔
واضح رہے کہ راجستھان میں 45 برس سے زیادہ عمر کے لوگوں اور 18 برس سے زیادہ عمر کے نوجوانوں کا مسلسل طور پر ویکسین لگانے کا کام کیا جا رہا ہے۔