راجستھان کے جے پور شہر میں ہر گھر کی چھت پر کثیر تعداد میں نوجوانوں کا ہجوم نظر آیا۔ خوب جم کر پتنگ بازی کی گئی اور ایک دوسرے کو مبارک باد دی گئی۔
حالانکہ عالمی وبا کورونا کی وجہ سے جو منظر ہر برس نظر آتا ہے ویسا اس برس نہیں دیکھا گیا۔ وہیں شام کو جم کر آتش بازی بھی کی گئی۔ پتنگ بازی میں مصروف افراد نے بتایا کہ بھارت کے ہر تہوار کا ایک الگ پیغام ہوتا ہے۔ ان لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم لوگ صبح سے ہی پتنگ اڑانے کا مزہ لے رہے ہیں اور شام میں مایوسی ہورہی ہے کہ مکرسکرانتی کا بڑا تہوار ختم ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:
Rajasthan Board of Muslim Waqfs: ایماندار شخص کو ہی راجستھان وقف بورڈ کا چیرمین منتخب کرنے کا مطالبہ
لگائی گئی پابندی:
راجستھان حکومت کی جانب سے صوبے میں صبح چھ بجے تا آٹھ بجے تک اور شام پانچ تا سات بجے تک پتنگ بازی پر پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ پرندوں کو محفوظ رکھا جاسکے، اس کے علاوہ زخمی پرندوں کا علاج کرنے کےلیے کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔