ETV Bharat / state

راجستھان: پٹواری امتحان میں نقل نویسی، امیدوار گرفتار

آدرس نگر تھانے کے انچارج وشنو کا کہنا ہے کہ 'ہم لوگوں کو پٹواری امتحان کے دوران یہ اطلاع ملی کے یہاں پر کوئی بلوٹوتھ ڈیوائس لے کر امتحان دینے کے لئے پہنچا ہے۔ جس کے بعد ہماری ٹیم موقع پر پہنچی اور اس شخص کو ہراست میں لے لیا۔'

پٹواری امتحان میں نقل نویسی، امیدوار گرفتار

author img

By

Published : Oct 23, 2021, 9:34 PM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے آدرش نگری تھانہ علاقے میں ہفتے کےروز پٹواری امتحان کے دوران بلو ٹوتھ کے ذریعے نقل کرنے والے ایک امیدوار کو آدرش نگر پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

پٹواری امتحان میں نقل نویسی، امیدوار گرفتار

یہ پوری کارروائی ہفتے کی صبح دس بجے کی بتائی جا رہی ہے۔ بڑا معاملہ پٹواری امتحان کے دوران سامنے آنے کے بعد آدرش نگر پولیس تھانے میں پولیس محکمہ کے اعلی افسر پہنچے اور یہاں پر جس امیدوار کو گرفتار کیا گیا ہے اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

آدرس نگر تھانے کے انچارج وشنو کا کہنا ہے کہ 'ہم لوگوں کو پٹواری امتحان کے دوران یہ اطلاع ملی کے یہاں پر کوئی بلوٹوتھ ڈیوائس لے کر امتحان دینے کے لئے پہنچا ہے۔ جس کے بعد ہم لوگ ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اور اس کو ہراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں:راجستھان میں پٹواری بھرتی کا امتحان شروع

جب ہم نے اس سے پوچھا تو اس طالب علم نے کہ اپنا نام ونود کمار مینا بتایا ، انچارج نے بتایا کہ جو بلوتوتھ ہم لوگوں کو ونود کے پاس سے برآمد ہوا ہے اس میں ایک سم بھی ملی ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں مزید پوچھ تاچھ اور تحقیقات جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.