ETV Bharat / state

راجستھان کے عوام کے لیے عام بجٹ میں کیا ہے خاص

ریاست راجستھان کا عام بجٹ آج ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کی جانب سے پیش کیا جارہا ہے۔

author img

By

Published : Feb 20, 2020, 1:40 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 10:56 PM IST

راجستھان کے عوام کے لیے عام بجٹ میں کیا ہے خاص
راجستھان کے عوام کے لیے عام بجٹ میں کیا ہے خاص

ریاستی اسمبلی میں تقریبا 11 بجے سے بجٹ کی تمام کاروائی شروع ہوئی اور ابھی بھی وزیراعلی اشوک گہلوت کی جانب سے بجٹ پیش کیا جارہا ہے۔ جس میں بڑے بڑے اعلانات کیے گئے ہیں۔

وزیراعلی اشوک گہلوت کی جانب سے ایک اہم اعلان کیا گیا کہ اگر سڑک حادثہ میں زخمی ہوئے مریضوں کا اعلاج پرائیوٹ اسپتال نہیں کرتے ہیں، تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وہیں ریاست کا نام ملک اور دیگر ممالک میں روشن کرنے والے کھلاڑیوں کے ڈیرینس ایلاؤنس (ڈی اے) میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ساتھ میں ایشین گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے پر 3 کروڑ، چاندی کا تغمہ جینے پر 2 کروڑ اور کانسے کا تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو ایک کروڑ کی رقم مہیا کی جائے گی

اشوک گہلوت نے 800 میگا واٹ اور شمشی توانائی یونٹ کا اعلان کیا ہے۔ مضافاتی علاقوں میں صاف پانی اور شمشی توانائی کو فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

وہیں یہ بھی اعلان کیا گیا کہ آنگن باڑی ملازمین، آشا سہیوگنی اور اے این ایم کے لیے اے 3 ایپ تیار کیا جائے گا۔ وہیں گہلوت حکومت نے 35 لاکھ سے زائد بچوں اور حاملہ خواتین کے درمیان 800 کروڑ روپے کی رقم سے کھانا تقسیم کیا جائے گا۔

وہیں انہوں نے میڈیکل کالج کی تعمیر کے لیے 15 ہزار کروڑ روپے مختص کیے ہیں اور ساتھ میں 66 کستوربا گاندھی اسکول کی تعمیر کا بھی اعلان کیا ہے۔

زرعی شعبے کے لیے 3 ہزار 420 کروڑ روپے مختص کیے گئے ۔

مسٹر گہلوت نے ریاست کا عام بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جل جیون مشن یوجنا کے تحت ہر گھر میں صاف پانی کی رسائی کی جائے گی اور مالی سال 2020-21 کے پہلے مرحلے میں 16 اضلاع کے 4 ہزار 327 گاؤں میں صاف پانی فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

وہیں کالجوں میں آف لائن اور آن لائن ویڈیو لیکچر کے لیے راجیو گاندھی ای کنٹیٹ لائبریری کی خدمات شروع کیے جائیں گے۔

وہیں گہلوت نے کہا کہ ہر سنیچر کے روز کوئی بھی بچہ سرکاری اسکولوں میں بیگ لے کر نہیں جائے گا، اس دن کو 'نو بیگ ڈے' کا نام دیا گیا ہے۔

وزیراعلی گہلوت نے کہا کہ میں مہاتما گاندھی سے متاثر ہوکر یہ بجٹ پیش کررہا ہوں ۔ملک کی اقتصادی حالت پٹری سے اتر چکی ہے اور ریاست کی معیشیت مرکز کی پالیسی اور منصوبوں پر منحصرہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ محض نصف فیصد رقم ہی ریاستوں کو مہیا کی جارہی ہے، لیکن راجستھان کے مختلف جغرافیائی حالات کے پیش نظر مرکز کو 90 فیصدی رقم فراہم کی جانی چاہیے۔

وہیں راشٹری لوک تنتریک پارٹی کے 3 اسمبلی رکن بھی اسمبلی رکن نارین بینیوال کی قیادت میں احتجاج کررہے ہیں

Last Updated : Mar 1, 2020, 10:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.