ٹونک: بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ریاست راجستھان میں انتخابات کو دیکھتے ہوئے رمیش بدھوڑی کو ایک بڑی ذمہ داری دی گئی ہے۔ پارلیمنٹ میں گزشتہ دنوں ایک بحث کے دوران بی ایس پی رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی پر نازیبا زبان کا استعمال کرنے اور انہیں دہشت گرد و دیگر متنازع تبصرہ کرکے سرخیوں میں آنے والے بی جے پی رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی کو اب بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ایک بڑی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ریاست راجستھان میں انتخابات کو دیکھتے ہوئے رمیش بدھوڑی کو ایک بڑی ذمہ داری دی گئی ہے۔ دراصل بھارتیہ جنتا پارٹی نے دہلی سے ممبر آف پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی کو ریاست راجستھان کے ٹونک ضلع کا انچارج مقرر کیا ہے۔ راجستھان میں اس سال اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
Ramesh Bidhuri Remarks اب پارلیمنٹ کو گنگا جل سے دھونا چاہیے: حاجی ضمیر اللہ
یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ سچن پائلٹ ضلع ٹونک سے راجستھان اسمبلی الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ تاہم پائلٹ کے حوالے سے یہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔ اس دوران بی جے پی نے ٹونک ضلع کی ذمہ داری اپنے ایم پی رمیش بدھوڑی کو سونپ دی ہے۔ ضلع ٹونک کو سچن پائلٹ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ راجستھان میں بی جے پی اور کانگریس دونوں پارٹیاں اس وقت انتخابی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ واضح رہے کہ رمیش بدھوڑی جنوبی دہلی سے بی جے پی کے ممبر آف پارلیمنٹ ہیں۔
ٹونک ضلع کے بارے میں حال ہی میں سچن پائلٹ نے بھی کہا تھا کہ ٹونک پر سب کی نظر ہے۔ لیکن انہیں یقین ہے کہ اس بار عوام پچھلی بار سے زیادہ ووٹ دے کر اپنا ہی پرانا ریکارڈ توڑ دیں گے۔ بی جے پی کے اس عمل کے بعد سیاسی جماعتیں بی جے پی کو پھر سے تنقید کا نشانہ بنائیں گی اور رمیش بدھوڑی کو بطور انعام ذمہ داری سونپے جانے کی بات بھی کہی جائے گی۔