ETV Bharat / state

Sara Abdullah Sachin Pilot Divorced: سارہ عبداللہ اور سچن پائلٹ کی طلاق ہو چکی ہے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2023, 7:06 PM IST

Updated : Oct 31, 2023, 7:20 PM IST

راجستھان اسمبلی انتخابات میں ٹونک حلقہ سے اپنی سیاسی قسمت آزما رہے کانگریس کے سینئر لیڈر سچن پائلٹ نے پرچہ نامزدگی میں دائر کیے گئے حلف نامہ میں خود کو طلاق یافتہ قرار دیا ہے۔

سارہ عبداللہ اور میری طلاق ہو چکی ہے، سچن پائلٹ

سارہ عبداللہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی دختر ہے

جے پور: راجستھان کانگریس کے سابق صدر اور ورکنگ کمیٹی کے رکن سچن پائلٹ نے منگل کو ٹونک اسمبلی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کرتے ہوئے اپنے حلف نامے میں ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔ حلف نامے میں سچن پائلٹ نے بتایا ہے کہ ان کی بیوی سارہ پائلٹ سے ان کی طلاق ہو چکی ہے۔ سچن نے اپنے کاغذات نامزدگی میں بیوی کے نام کے آگے ’’طلاق‘‘ لکھا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سچن اور ان کی (اب سابق) زوجہ کے تعلقات میں کھٹائی کی کئی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن یہ پہلا موقع ہے جب عوامی سطح پر طلاق کی تصدیق ہوئی ہے۔ تاہم اس حلف نامے میں یہ نہیں بتایا گیا کہ طلاق کب ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ سارہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی دختر ہے۔

سچن پائلٹ کا حلف نامہ صفحہ اول
سچن پائلٹ کا حلف نامہ صفحہ اول
سچن پائلٹ کا حلف نامہ صفحہ دوم
سچن پائلٹ کا حلف نامہ صفحہ دوم

سچن پر اپنے دونوں بیٹوں کی ذمہ داری: سچن پائلٹ نے اپنے انتخابی حلف نامے میں مزید کہا ہے کہ ان کے دونوں بیٹوں اران پائلٹ اور ویہان پائلٹ کی ذمہ داری ان پر ہے۔ پائلٹ نے حلف نامے میں اپنے دونوں بچوں کے نام بطور ’’زیر کفالت‘‘ بتائے ہیں۔ اس سے قبل 2018 کے انتخابی حلف نامے میں سچن پائلٹ نے سارہ پائلٹ کا ذکر اپنی بیوی کے طور پر کیا تھا، جہاں اس بار انہوں نے ’’طلاق شدہ‘‘ لکھا ہے۔ 2018 کے انتخابات کے بعد، جب سچن پائلٹ نے رام نواس باغ میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی، سارہ پائلٹ اور ان کے دونوں بیٹے ان کے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف برداری کی تقریب کے دوران وہاں موجود تھے۔

عبداللہ خاندان نے سچن اور سارہ کے رشتے کو طویل عرصہ تک منظوری نہیں دی

سچن-سارہ کی شادی 2004 میں ہوئی: نیشنل کانفرنس کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کی بیٹی اور عمر عبداللہ کی بہن سارہ عبداللہ نے سچن پائلٹ کے ساتھ سال 2004 میں شادی کی۔ دونوں کے تعلقات میں کھٹائی کی باتیں شادی کے 10 سال بعد میڈیا رپورٹس میں آنا شروع ہوئیں۔ حالانکہ سچن پائلٹ ان سبھی باتوں کو سرعام مسترد کرتے تھے۔

سارہ اور سچن کی شادی 2004میں ہوئی تھی
سارہ اور سچن کی شادی 2004میں ہوئی تھی

سچن پائلٹ اور سارہ عبداللہ کی ملاقات

جب سچن امریکہ کی یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے وارٹن اسکول میں پڑھ رہے تھے اسی وقت سچن پائلٹ کی ملاقات جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بہن سارہ عبداللہ سے ہوئی اور دونوں ایک دوسرے کو دل دے بیٹھے۔ عبداللہ خاندان نے اس رشتے کو کافی عرصے تک منظوری نہیں دی تاہم اس کے بعد 26 سال کی عمر میں جب سچن پہلی بار ملک کے نوجوان ایم پی بنے تو حالات بدلنے لگے۔ واضح رہے کہ سارہ کے بھائی عمر عبداللہ اور پائل کے مابین رشتہ ازدواج میں بھی طویل عرصہ سے دوریاں ہے اور دونوں علیحدہ علیحدہ زندگی گزار رہے ہیں۔ عمر عبداللہ اور ایک معروف ٹی وی اینکر کے مابین تعلقات کی خبریں عام بھی ہوئیں تھی تاہم ابھی تک اس حوالہ سے دونوں کی جانب سے کوئی تائید ہوئی ہے نہ تردید۔

مزید پڑھیں: Omar ordered to pay 1.5 lakh maintenance to estranged wife: عمر عبداللہ علیحدہ زوجہ کو ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ ادا کرے، دہلی ہائی کورٹ

سچن پائلٹ ٹیریٹوریل آرمی میں میجر بنیں گے: سیاست کے علاوہ سچن پائلٹ ملک کی خدمت کے جذبے کی وجہ سے ٹیریٹوریل آرمی کے بھی رکن ہیں۔ حال ہی میں اکتوبر کے مہینے میں انہوں نے تحریری امتحان بھی دیا تھا جس میں کامیابی کے بعد انہیں میجر کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔ پائلٹ اس وقت کپتان ہے۔ انہوں نے پروموشن امتحان میں شرکت کے بعد اپنے یونٹ کے افسران سے ملاقات بھی کی تھی۔

Last Updated : Oct 31, 2023, 7:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.