ETV Bharat / state

Digital Libraries In Residential School راجستھان کے 344 رہائشی اسکولوں میں ڈیجیٹل لائبریریاں قائم کی جائیں گی

راجستھان کے رہائشی اسکولز میں ڈیجیٹل لائبریریاں قائم کرنے کے لیے 36.56 کروڑ روپے کی مالی منظوری دی گئی ہے۔ Rajasthan approves Rs 36 crore to set up digital libraries

راجستھان کے 344 رہائشی اسکولوں میں ڈیجیٹل لائبریریاں قائم کی جائیں گی

author img

By

Published : Oct 26, 2022, 9:56 PM IST

جے پور: ریاست راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ریاست کے 344 رہائشی اسکولوں میں ڈیجیٹل لائبریریاں قائم کرنے کے لیے 36.56 کروڑ روپے کی مالی منظوری دی ہے۔ وزیر اعلی اشوک گہلوت کے اس فیصلے کے ساتھ ہی مختلف رہائشی اسکولوں، ملٹی پرپز ہاسٹلز اور کستوربا گاندھی اسکولوں میں جدید ترین سہولیات سے آراستہ ڈیجیٹل لائبریریاں قائم کی جائیں گی جو قبائلی علاقوں کی ترقی کے محکمے، سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے محکمہ ، اقلیتی امور، اسکول تعلیم محکمہ وغیرہ کے تحت چل رہے ہیں۔ Rajasthan approves Rs 36 crore to set up digital libraries

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ نے یہ رضامندی فنانس اینڈ اپروپریشن بل 2022-23 پر بحث کے دوران کئے گئے اعلان کی تعمیل میں دی ہے۔ وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کم آمدنی والے طبقے کے طلباء کو ڈیجیٹل لرننگ کا فائدہ پہنچانے کے مقصد سے رہائشی تعلیمی اداروں اور مختلف محکموں کے تحت منتخب اسکولوں میں کلاس 9ویں تا 12ویں کے لیے ڈیجیٹل لائبریری اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لیے مالی پرویژن کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : Martyr Major Mustafa Bohra ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک محمد مصطفیٰ سپرد خاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.