ETV Bharat / state

Hindu Muslim Unity Conference in Ajmer اجمیر میں صوفی خانقاہ ایسوسی ایشن کی قومی کانفرنس

راجستھان کے اجمیر میں صوفی خانقاہ ایسوسی ایشن کی قومی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ہندو مسلم اتحاد پر زور دیا گیا۔ اس کانفرنس میں ملک کی مختلف ریاستوں سے صوفی بزرگوں نے شرکت کی۔

اجمیر میں صوفی خانقاہ ایسوسی ایشن کی قومی کانفرنس

author img

By

Published : May 29, 2023, 12:40 PM IST

اجمیر میں صوفی خانقاہ ایسوسی ایشن کی قومی کانفرنس

اجمیر: ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں صوفی خانقاہ ایسوسی ایشن کی قومی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس کانفرنس میں ہندو مسلم اتحاد پر زور دیا گیا۔ ملک میں بھائی چارے پر تبادلہ خیال کیا۔ ایسوسی ایشن کے صدر سید خالد حسین کے مطابق اجلاس میں ملک کی بیس ریاستوں کے صوفی بزرگوں کے خیالات سے میڈیا کو آگاہ کیا گیا اور موجودہ دور میں ملک کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایسوسی ایشن کی میٹنگ کے ایجنڈا میں قومی یکجہتی، صوفیوں کی حفاظت اور خانقاہوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ قومی اور ریاستی سطح پر درگاہ کونسل کا قیام کرنا بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ملک میں پاکستانی اور طالبان طرز کے تشدد کو روکنا بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Protest Rally Against Rajasthan Govt اجمیر میں راجستھان حکومت کے خلاف بی جے پی کا احتجاجی مظاہرہ

انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کا قومی اجلاس اجمیر کے اندر کوٹ علاقہ میں منعقد کیا گیا تھا جس میں ملک بھر سے شرکت کرنے آئے مختلف صوفیا اکرام نے ملک کے مفادات پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ خاص بات یہ رہی کی اجلاس میں بھارتی حکومت سے سعودی عرب کے مدینہ شہر میں حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا کے مزار مبارک کے تعمیر نو کے لیے یو این او میں آواز بلند کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اب ملک بھر میں صوفی خانقاہ ایسوسی ایشن کے ذریعہ مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کی جائے گی اور وطن پرستوں کو اس مہم سے جوڑنے کی اپیل بھی کی جا رہی ہے۔ ملک میں موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت ہند سے بھی مختلف مطالبات کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.