ETV Bharat / state

راجستھان: بے رحم والد نے دو معصوم بچیوں کا قتل کردیا - news cirme rajasthan

راجستھان کے اجمیر میں ایک بے رحم باپ نے اپنی دو بچیوں کو قتل کردیا، جب کہ ان کی اہلیہ نے بھاگ کر جان بچائی۔ بتایا جارہا ہے وہ بے روزگاری اور گھریلو اخراجات سے پریشان تھا۔

rj_ajm_02_qatil baap_pkg_rjur10001
راجستھان: بے رحم والد نے دومعصوم بچیوں کا قتل کیا
author img

By

Published : Jul 15, 2021, 1:23 PM IST

Updated : Jul 15, 2021, 2:27 PM IST

راجستھان کے اجمیر میں ایک والد نے اپنی دو معصوم بچیوں کا بے رحمی سے قتل کردیا اور اہلیہ کو بھی شدید طور پر چاقو سے زخمی کردیا، موقع پر پہنچی پولیس نے ملزم کو ہتھیار کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے۔

اجمیر پولیس کے مطابق قاتل اجیت چیتا نام کا شخص ہے۔ جس کی خرواں علاقہ میں قصائی کی دکان ہے۔ گزشتہ کچھ وقت سے قاتل اجیت چیتا بے روزگاری اور گھریلو اخراجات کی تنگدستی کی وجہ سے دماغی طور پر پریشان تھا۔

دیکھیں ویڈیو

اسی وجہ سے اس نے اپنا آپا کھودیا اور تیز ہتھیار سے اپنی دو معصوم بچیوں کا گلا کاٹ دیا۔ جب کہ بیمار بیوی کو بھی شدید زخمی کردیا جس نے گھر سے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ لوگوں نے بتایا کہ قاتل اجیت چیتا نے اپنی دو معصوم بچیوں کو موت کے گھاٹ اتارکر خود کو بھی چاقو سے زخمی کرلیا۔

مزید پڑھیں: بلند شہر میں پٹرول ڈال کر لڑکی زندہ نذر آتش

پڑوسی کی اطلاع پر خرواں پولیس موقع پر پہنچی اور واردات کی جگہ سے ہتھیار سمیت قاتل کو گرفتار کرلیا۔ زخمی خاتون کو علاج کے لئے ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ فی الحال اس واردات سے پورے علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔

Last Updated : Jul 15, 2021, 2:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.