ETV Bharat / state

راجستھان: رکن اسمبلی کے خلاف جنسی زیادتی کا معاملہ درج - راجستھان کی خبریں

راجستھان میں اودے پور ضلع کی گوگندا اسمبلی حلقے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی پرتاپ گمیتی کے خلاف ایک خاتون نے جنسی زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے پولیس میں معاملہ درج کرایا ہے۔

راجستھان: رکن اسمبلی کے خلاف جنسی زیادتی کا معاملہ درج

author img

By

Published : Nov 18, 2021, 10:50 PM IST

اودے پور شہر کے امباتا ماتا تھانہ میں درج کرائے گئے معاملے میں متاثرہ نے الزام لگایا کہ اچھی نوکری دلانے کا جھانسا دے کر رکن اسمبلی پرتاپ گمیتی نے اس سے دوستی کے لئے ہاتھ بڑھایا۔ اس کے بعد شادی کا جھانسا دیتے ہوئے اس کے ساتھ کئی بار جنسی زیادتی کی۔ خاتون کا کہنا ہےکہ رکن اسمبلی پرتاپ گمیتی نے اسے کئی بار جھانسا دیا ہے اور شادی کی بات کرنے پر اب اسے دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

متاثرہ نے ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ منوج کمار چودھری کو درخواست سونپ کر شکایت درج کرائی تھی۔ پولیس نے متاثرہ کا بیان درج کرتے ہوئے میڈیکل کرایا۔

اڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ گوپال سوروپ میواڑا نے بتایا کہ امباماتا تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ معاملے کی جانچ سی آئی ڈی سی بی کو سونپی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رکن اسمبلی پرتاپ لال گمیتی کے خلاف جنسی زیادتی کا گزشتہ دس مہینے میں یہ دوسرا معاملہ ہے۔ اس سے پہلے بھی مدھیہ پردیش میں نیمچ کی رہنے والی ایک لڑکی نے جنسی زیادتی کا معاملہ درج کرایا تھا جس کی سی آئی ڈی سی بی کی جانچ چل رہی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.