ریاست راجستھان کے ضلع جودھ پور میں منگل کی رات ایک کار 260 فٹ گہرے کنویں میں گر گئی۔ اس دوران کار میں موجود دو نابالغ بچوں کی موت ہو گئی۔ بچوں کی عمر 17 سال اور 2 سال بتائی جا رہی ہے۔
دراصل یہ حادثہ گذشتہ رات بلاڑا اسمبلی کے باگڑیہ علاقے کا ہے۔ ایک نوجوان گاڑی میں اپنے دو بچوں کو چھوڑ کر کسی کام سے چلا گیا۔ اس دوران بچوں نے کار میں چابی لگا دی۔ جس کی وجہ سے کار اسٹارٹ ہو گئی اور تھوڑی ہی دوری پر واقع کنویں میں جا گری۔
کار کے کنویں میں گرنے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو اس بارے میں اطلاع دی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی آر ایف سمیت اعلی آفیسر موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔
ٹیم نے 260 فٹ گہری کنویں میں ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ یہ آپریشن تقریبا 4 گھنٹے جاری رہا اور کار کو کنویں سے باہر نکال لیا گیا۔ لیکن کار میں بیٹھے دونوں بچوں کی ڈوبنے سے موت ہو گئی۔ اس حادثے میں ایک 17 سالہ اور 2 سالہ بچوں کی موت ہو گئی ہے۔