ETV Bharat / state

ٹرک اور بس میں تصادم، 10 ہلاک - شری ڈونگرگڑھ

ریاست راجستھان کے ضلع بیکانیر میں ٹرک اور بس کے درمیان تصادم میں10 افراد ہلاک جبکہ کم از کم 20-25 افراد زخمی ہوگئے۔

ٹرک اور بس میں تصادم، 10 ہلاک
author img

By

Published : Nov 18, 2019, 9:20 AM IST

Updated : Nov 18, 2019, 11:23 AM IST

اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ نیشنل ہائی وے 11 شری ڈونگرگڑھ کے قریب پیش آیا۔ جس میں 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ صبح تقریبا سات بجے قومی شاہراہ 11 پر جھنجھو اگاؤں کے نزدیک ٹرک سے ایک پرائیوٹ سلیپر بس دھند کی وجہ سے ٹکرا گئی ۔ آمنے سامنے کی اس ٹکر سے بس میں آگ لگ گئی ۔ اس سے 10 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ تقریبا 25 افراد زخمی ہو گئے ۔

موقع پر موجود گاؤں والوں نے ٹیوب ویل سے پائپ کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی ۔

پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو بس سے نکال کر بیکانیر کے پی بی ایس ہسپتال پہنچایا گیا ۔ ادھر پی بی ایس ہسپتال میں پولیس چوکی ذرائع کے مطابق اب تک 10 لاشیں ہسپتال میں لائی جا چکی ہیں ۔ ان میں چار خواتین، ایک لڑکا اور پانچ مرد شامل ہیں ۔

اس کے علاوہ 25 زخمیوں کو داخل کیا گیا ہے ۔ ان میں سے کچھ کی حالت نازک ہے ۔حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ضلع انتظامیہ اور پولیس کے اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے ۔ ٹرک میں آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو بلایا گیا ۔ اس حادثے کی وجہ سے قومی شاہراہ پر ٹریفک جام ہو گیا ہے ۔

Intro:Body:

rajasthan: 10 people killed, 20-25 injured in road accident

Conclusion:
Last Updated : Nov 18, 2019, 11:23 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.