جے پور میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے ایودھیا معاملے کی سخت مذمت کی گئی ہے۔ پاپولر فرنٹ آف انڈیا تنظیم کی جانب سے پریس بیان جاری کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ جس طرح سے سپریم کورٹ کی جانب سے ایودھیا معاملے کو لے کر فیصلہ دیا گیا ہے وہ کسی بھی صورتحال میں صحیح نہیں ہے اس فیصلے سے اقلیتی طبقے کے لوگ کافی زیادہ ناراض ہیں۔
تنظیم کے مطابق جس طرح سے یہ فیصلہ سنایا گیا ہے اسے صاف طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ سپریم کورٹ کے جزو پر کافی زیادہ دباؤ خاص جماعت کی جانب سے بنایا گیا ہے۔
پریس بیان میں بتایا ہے کہ ' جو بھی قانونی لڑائی ہوگئی اس لڑائی کو ہم آگے بھی مکمل جاری رکھیں گے اور اترپردیش وقف بورڈ میں جس طرح کی بھی ہماری دخل اندازی ہوگی ان کی پوری طریقے سے مدد بھی کی جائے گی۔
پریس بیان میں میں صاف تو بتایا گیا ہیں کہ جس طرح سے ایودھیا میں مندر بنانے کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ سنایا گیا ہے وہ کہیں سے کہیں تک بھی صحیح نہیں ہے۔
پریس بیان میں تنظیم کی جانب سے سپریم کورٹ پر یقین تو رکھا گیا ہے لیکن فیصلے کو کسی بھی صورتحال میں منظور نہیں کرنے کی بات کہی گئی ہے۔
واضح رہے کہ نو نومبر کو سپریم کورٹ نے بابری مسجد رام جنم بھومی متنازع کیس میں فیصلہ سنا دیا تھا۔ متنازعہ زمین رام للا کو دی گئی ہے اور مرکزی حکومت سے مندر کی تعمیر کے لیے خصوصی ٹرسٹ بنانے کے لیے کہا گیا ہے۔ سنی وقف بورڈ کو الگ سے 5 ایکڑ زمین دی جائے گی۔متبادل زمین مسلمانوں کو براہ راست الاٹمنٹ کے ذریعے دی جائے گی۔