اجمیر: ادے پور میں درزی کنہیا لال کے قتل کے بعد ریاست بھر میں ماحول کشیدہ ہے۔ قتل کے خلاف عوام میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے اور قصوراروں کو سخت سے سخت سزا کا مطالبہ بھی ہورہا ہے۔ اس سلسلے میں احتجاجی مظاہرے بھی ہورہے ہیں۔ ایسا ہی ایک مظاہرہ اجمیر کے راجسمند بھیم علاقے میں ہوا جہاں مظاہرین نے پولیس کانسٹیبل سندیپ چودھری پر ہی حملہ کردیا۔ مظاہرین کے حملے سے کانسٹیبل بری طرح زخمی ہوگیا، جسے اجمیر کے جے ایل این ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ Police Constable Attacked in Ajmer
کانسٹیبل پر حملے کے خلاف غریب نواز خدمت فاؤنڈیشن کے صدر حاجی عمران چشتی نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے کانسٹیبل سندیپ کی ہر ممکن مدد اور حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: