ETV Bharat / state

اجمیر: پرائیویٹ اسکولوں کی ناجائز فیس وصولی کے خلاف احتجاج - ریاست کے وزیر تعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے پہلے ہی اعلان کیا تھا

راجستھان کے وزیر تعلم گووند سنگھ ڈوٹاسرہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر اعلان کیا تھا کہ 30 مارچ کے بعد اسکول انتظامیہ ریاست میں کہیں بھی فیس وصول نہیں کرے گی۔ اس کے باوجود اسکول انتظامیہ فیس کے لیے طلبا کے والدین پر دباؤ بنا رہی ہے۔

protest over collection of fees in private schools in ajmer rajasthan
پرائیویٹ اسکولوں میں فیس وصولنے کو لیکر احتجاج
author img

By

Published : Aug 7, 2020, 8:55 PM IST

ریاست راجستھان میں پرائیویٹ اسکول انتظامیہ کی من مانی جاری ہے۔ طلبا کے والدین سے زبردستی اسکول فیس کے لیے کہا جا رہا ہے۔ جس سے ان کے والدین کافی پریشان ہیں۔

پرائیویٹ اسکولوں میں فیس وصولنے کو لیکر احتجاج

اس کو لےکر اجمیر شہر میں طلبا کے والدین اسکول کے باہر مظاہرہ کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اجمیر شہر میں کانگریس خواتین کی صدر صبا خان کی سرپرستی میں ایک وفد نے ضلع کلکٹر پرکاش راج پروہت کے ذریعہ وزیر تعلیم کو ایک میمورنڈم پیش کی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اسکول آن لائن تعلم کے نام پر اسٹوڈنٹس کے والدین سے فیس وصول کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ ایسے اسکولوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور والدین کو راحت پہنچائی جائے۔

ریاست کی موجودہ صورت حال پر گلاب چند کٹاریہ کا رد عمل

قابل غور یہ ہے کہ ریاست کے وزیر تعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ 30 مارچ کے بعد کوئی بھی اسکول کسی بھی طالب علم سے فیس وصول نہیں کرے گا۔ وہیں کورونا وائرس کی وجہ سے تمام اسکول بند ہیں، ایسی صورتحال میں اسکول انتظامیہ کے ذریعے فیس وصول کرنا غیر قانونی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.