ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے ایم ڈی روڈ پر واقع مسلم مسافر خانے کے باہر ایس ڈی پی آئی تنظیم کے بینر تلے الگ الگ تنظیموں کے عہدیداروں کے ساتھ ساتھ عوام اور طلبا بھی احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔
یہاں پر مرکزی حکومت اور اس بل کے خلاف نعرے بازی بھی کی جارہی ہے... اس بل کو منظور ہونے سے روکنے کے لیے مخالفت بھی ہو رہی ہے...
واضح رہے کہ راجستھان میں روزآنہ الگ الگ تنظیموں کی جانب سے اس بل کی مخالفت مسلسل کی جارہی ہے۔
ایس ڈی پی آئی تنظیم کے ریاستی جنرل سیکرٹری اشفاق حسین نے بتایا کہ اس بل سے ہمارے ملک کی جمہوریت ختم ہورہی ہے۔