ETV Bharat / state

جے پور میں پیرا ٹیچرس کا مظاہرہ جاری - جے پور میں پیرا ٹیچرز کا مظاہرہ جاری

جے پور میں واقع شہید اسمارک پر اساتذہ ملازمت کو مستقل کرنے کو لے کر دھرنے پر بیٹھے ہیں، بتا دیں کہ یہ دھرنا 15اکتوبر سے جاری ہے۔

جے پور: پیرا ٹیچرس نے شروع کیا بھوک ہڑتال

author img

By

Published : Oct 22, 2021, 2:20 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع شہید اسمارک پر اساتذہ ملازمت کو مستقل کرنے کو لے کر گزشتہ 15 اکتوبر سے دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ مدرسہ پیرا ٹیچرس کی جانب سے جمعرات کے روز بھوک ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔

مدرسہ پیرا ٹیچرس کی جانب سے راجستھان حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی گئی۔

جے پور: پیرا ٹیچرس نے شروع کیا بھوک ہڑتال

مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم لوگوں کو یہ کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی گہلوت آپ تمام لوگوں سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں، اس لیے آپ تمام لوگ جے پور پہنچے، لیکن جب ہم لوگ وہاں پر پہنچے تو کسی بھی طرح سے کوئی بات کرنے کے لیے تیار نہیں تھا۔

اس بات سے خفا ہو کر ہم لوگوں کی جانب سے جے پور کے شہید اسمارک پر غیر معینہ دھرنا دے رہے ہیں۔ اس دوران کئی لوگوں نے انشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جے پور میں مدرسہ پیرا ٹیچرس کا دھرنا جاری

مظاہرین نے کہا کہ حکومت کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اگر ایک نومبر تک ہم لوگوں کی مطالبات کو نہیں مانا جاتا تو ہم تمام لوگوں کے اہل خانہ ساتھ انشن کریں گے، اس دوران کثیر تعداد میں مدرسہ پیرا ٹیچر سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.