ETV Bharat / state

جے پور میں مدرسہ پیرا ٹیچرس کا دھرنا جاری

مظاہرین کا کہنا ہے کہ 'ہم لوگوں کو راجستھان حکومت کی جانب سے 30 ستمبر 2021 تک مستقل کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن اب حکومت اپنی اس وعدے سے مکررہی ہے۔

جے پور میں مدرسہ پیرا ٹیچرس کا دھرنا جاری
جے پور میں مدرسہ پیرا ٹیچرس کا دھرنا جاری
author img

By

Published : Oct 20, 2021, 1:54 PM IST

بھارتی ریاست راجستھان کے مدرسوں میں بچوں کو ہندی، انگریزی سمیت دیگر مضمون کی تعلیم دینے والے اساتذہ یعنی مدرسہ پیرا ٹیچر خود کو مستقل کرنے کے مطالبہ کو لے کر مسلسل احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

دارالحکومت جے پور میں واقع شہید اسمارک پر 15 اکتوبر سے دھرنا مسلسل جاری ہے۔ اس دھرنے میں شامل ہونے کے لیے آج راجستھان کے سیکر کے مدرسہ پیرا ٹیچر جے پور پہنچے اور یہا پر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

جے پور میں مدرسہ پیرا ٹیچرس کا دھرنا جاری

اس دھرنے کے سربراہ شمشیر بھالوں خان نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ 'مدرسہ پیرا ٹیچر کو مستقل کروانا ہی ہمارا مطالبہ ہے، جب تک راجستھان حکومت ہماری اس مطالبے کی جانب توجہ نہی دے دیتی اور جب تک مستقل نہی کر دیا جاتا تب تک ہم لوگ یہاں سے جانے والے نہیں ہیں۔'

انہوں نے کہا 'اگر وقت رہتے راجستھان حکومت ہمارے اس مطالبے کی جانب توجہ دیتی ہیں تو ٹھیک ہے ورنا ہم لوگوں کو بھوک ہڑتال کرنی پڑے گی اور یہاں پر مظاہرین کی تعداد میں اضافہ نظر آئے گا۔'

یہ بھی پڑھیں: بارہ بنکی: انتظامیہ احتجاج کرنے سے روک رہا ہے، کسانوں کا الزام

وہیں مظاہرین کا کہنا ہے کہ 'ہم لوگوں کو راجستھان حکومت کی جانب سے 30 ستمبر 2021 تک مستقل کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن اب حکومت اپنی اس وعدے سے مکر رہی ہے، اس لیے اب ہم لوگ جے پور میں غیر معینہ دھرنا دے رہے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.