سنہ 2018 میں راجستھان میں منعقد ہوئے اسکول لیکچرر امتحانات کے نتیجے کا اعلان اب تک نہیں ہوا ہے، جس کی وجہ سے امیدواروں نے اجمیر راجستھان پبلک سروس کمیشن کے باہر گہلوت حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔
امیدواروں نے مظاہرہ کے دوران ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ 'اسکول لیکچرر امتحانات کے نتائج کا اعلان جلد از جلد کیا جائے۔'
پرامن احتجاج میں شامل امیدواروں کا کہنا تھا کہ 'آر پی ایس سی کے توسط سے زراعت لیکچرر امتحان اور وائلڈ لائف تقرری امتحان کے نتائج کا اعلان نہ ہونا ان کی زندگیوں میں تنازعات پیدا کررہا ہے۔'
لائف سائنس بیالوجی اور زراعت لیکچرر امتحانات کے نتائج سے متعلق معاملہ ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے۔ جس کی تاریخیں کئی بار آچکی ہیں لیکن اب تک عدالت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فوج میں بھرتی کی تیاری کر رہے نوجوانوں نے ضلع کلکٹریٹ پر کیا مظاہرہ
امیدواروں کا الزام ہے کہ 'ان کے وکیل مناسب طریقے سے مسئلہ کو عدالت میں پیش نہیں کررہے ہیں۔ اسی وجہ سے آر پی ایس سی چیئرمین سے ملاقات کرکے وہ جلد نتائج اور ملازمت کی تقرری کا مطالبہ کررہے ہیں۔'