ETV Bharat / state

اجمیر: صحافی کی گرفتاری کے لیے ایک بار پھر مظاہرہ - حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ

راجستھان میں واقع اجمیر شریف درگاہ کے خادموں نے ایک نجی نیوز چینل کے صحافی کی گرفتاری کے لیے ایک بار پھر سے مظاہرہ کیا۔

ajmer dargah
ajmer dargah
author img

By

Published : Jul 7, 2020, 2:12 PM IST

چند روز قبل ایک نجی نیوز چینل پر لائیو ڈیبیٹ کے دوران مذکورہ چینل کے صحافی نے سلطانُ الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی شان میں کستاخی کی تھی جس کے بعد ملک کے کئی شہروں میں احتجاج کر کے صحافی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

حالانکہ مذکورہ صحافی نے بعد میں معذرت بھی طلب کی تھی لیکن آج ایک بار پھر سے اس کی گرفتاری کے لیے اجمیر میں احتجاج کیا گیا۔

اس مرتبہ درگاہ کے خادموں نے درگاہ بازار میں صحافی کی جلد گرفتاری کے لیے جگہ جگہ پوسٹرز لگائے ہیں۔

واضح رہے کہ خواجہ غریب نوازؒ کی شان میں گستاخی کے بعد مذکورہ صحافی کے خلاف ملک کے متعدد جگہوں پر ایک سو سے زائد مقدمات درج ہوئے تھے۔

درگاہ کے خادموں نے کہا کہ 'اگر صحافی کی جلد گرفتاری نہیں ہوئی تو آئندہ سخت احتجاج کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.