ETV Bharat / state

جے پور: وسیم رضوی کے خلاف شیعہ برادری کا احتجاج - شیعہ وقف بورڈ کے سابق رکن وسیم رضوی

جے پور میں آج شیعہ برادری کی جانب سے اترپردیس شیعہ وقف بورڈ کے سابق رکن وسیم رضوی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

جے پور: وسیم رضوی کے خلاف شیعہ برادری کا احتجاج

author img

By

Published : Nov 12, 2021, 3:41 PM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں وسیم رضوی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شعیہ برادری کی جانب سے پیدل مارچ نکالا گیا۔ یہ پیدل مارچ شیعہ جامع مسجد سے روانہ ہو کر مختلف راستوں سے ہوتا ہوا سبھاش چوک تھانے پر ختم ہوا۔

جے پور: وسیم رضوی کے خلاف شیعہ برادری کا احتجاج

مظاہرے میں شامل لوگ اپنے ہاتھوں میں تختیاں لئے کھڑے تھے اور وسیم رضوی کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔ اس دوران وسیم رضوی پر سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

اس موقع پر شعیہ برادری کا کہنا تھا کہ وسیم رضوی گستاخ رسول ہے۔ جس طرح کی کتاب اس نے اور اس کی پوری ٹیم نے لکھی ہے، اس کی مخالفت میں آج ہم لوگ سڑکوں پر اترے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گورنرس کو ماحولیات، ثقافت اور فطرت کا تحفظ کرنا چاہیے: نائیڈو

انہوں نے بتایا کہ ہم لوگوں کی جانب سے ایک میمورنڈم بھی پولیس محکمے کے افسران کو دیا جا رہا ہے۔ ہم لوگ وزیر اعظم نریندر مودی سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وسیم رضوی کے خلاف سخت قانونی کاروائی کو عمل میں لایا جائے تاکہ جو لوگ ملک میں اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں ان لوگوں کے منصوبے کبھی کامیاب نہ ہو پائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.