دہلی کے شاہین باغ کی طرز پر اب راجستھان کے الگ الگ حصوں میں غیرمعینہ دھرنا شروع ہو چکا ہے۔
اگر بات کی جائے ریاست راجستھان کی دارالحکومت جے پور کی تو یہاں پر 31 جنوری کو غیرمعینہ دھرنے کا اعلان کیا گیا تھا، اس کے بعد گزشتہ شب یعنی منگل کے روز جے پور میں واقع کربلا گراؤنڈ میں ایک اور غیر معینہ دھرنے کا اعلان کردیا گیا۔
![شہید اسمارک کے بعد کربلا گراونڈ میں غیرمعینہ احتجاج](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6130069_jaipur.jpg)
اتنا ہی نہیں یہاں پر ہزاروں کی تعداد میں خواتین شرکت کر رہی ہیں اور اس قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہوئے نظر آرہی ہے۔
واضح رہے کہ ای ٹی وی بھارت کی خبر پر ایک بار پھر مہر لگ چکی ہے کیونکہ ای ٹی وی بھارت کی جانب سے پہلے ہی اس بات کو شائع کر دیا گیا تھا کہ جےپور کے کربلا گراؤنڈ میں غیر معینہ دھرنے کا اعلان ہو سکتا ہے۔
دھرنے کے ذمہ داران نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے درمیان بتایا کہ 'مرکزی حکومت ملک کو تقسیم کرنے کا کام کر رہی ہیں اسی لیے یہ دھرنہ جے پور میں جگہ جگہ منعقد کیے جائیں گے اور مرکزی حکومت سے یہ مطالبہ کیا جائے گا کہ جو بھی وہ فیصلے لے رہی ہے وہ فیصلہ غلط ہے اس لیے اس قانون کو جلد از جلد واپس لیا جائے۔