ETV Bharat / state

جئے پور: پی ایف آئی کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

پاپولر فرنٹ آف انڈیا جے پور کے صدر عمران خان نے بتایا کہ ایک سازش کے تحت مذکورہ تنظیم کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ 'اترپردیش میں ہمارے کارکنوں کو اغوا کر کے بلا وجہ گرفتار کیا گیا۔

پی ایف آئی کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Feb 26, 2021, 7:21 AM IST

اترپردیش حکومت اور پولیس کے خلاف جمعرات کے روز راجستھان کے دارالحکومت جئے پور کے موتی ڈونگری روڈ علاقے میں احتجاج کیا گیا۔ یہ احتجاجی مظاہرہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے کیا گیا۔

پی ایف آئی کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی دفتر سے ایک جلوس نکالا گیا۔ جلوس میں شامل تمام لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں اترپردیش حکومت اور پولیس کے خلاف نعرے لکھی ہوئی تختیاں لے رکھی تھی۔ انھوں نے پی ایف آئی کے گرفتار کارکنان کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

پاپولر فرنٹ آف انڈیا جے پور کے صدر عمران خان نے بتایا کہ ایک سازش کے تحت مذکورہ تنظیم کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ 'اترپردیش میں ہمارے کارکنوں کو اغوا کر کے بلا وجہ گرفتار کیا گیا، اس کی مخالفت میں آج ہم دارالحکومت جئے پور میں احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔'

اس موقع پر پولیس مستعد نظر آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.