اجمیر:آندھرا پردیش کے وجے واڑا میں واقع درگاہ حضرت سید شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے خادم پیر محمد الطاف رضا قادری کا ان خوش نصیبوں میں شمار ہوتا ہے جن کے پاس نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا زلف مبارک حاصل ہے۔
عالمی مشہور صوفی حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کی درگاہ کی زیارت کے ساتھ ساتھ الطاف رضا قادری کو ان تبرکات سے نوازا گیا جس کو حاصل کرنے کے لیے ہر کوئی شخص تڑپتا ہے۔
اجمیر درگاہ کے گدی نشین سید سلطان الحسن مصباحی نے الطاف بابا کو تازدار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ مبارک اور زلف مبارک کے ساتھ ساتھ پیروں کے پیر روشن ضمیر شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالی عنہ کا منہ مبارک بھی نظر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Urs Shareef خواجہ غریب نوازؒ کے دو مریدین کا عرس
بیش قیمتی اس نائب تحفے کو حاصل کرنے کے بعد الطاف رضا قادری بے حد خوش نظر آرہے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ دنیا کی تمام دولت ان کو حاصل ہو گئی ہے۔ ان تبرکات کو حاصل کرنے سے قبل ان کی فضیلت کو بھی سمجھا گیا۔ سلطان الحسن مصباحی نے الطاف رضا قادری کو اس کی سند بھی پیش کی۔ اس موقع پر خصوصی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ غور طلب ہے کہ اس سے قبل بھی اجمیر شریف سے الطاف بابا کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا منہ مبارک بھی پیش کیا گیا تھا۔