ETV Bharat / state

بیوی نعمت، بیٹی رحمت اور ماں جنت کے مثل ہے: اخترالواسع - راجستھان نیوز

مولانا آزاد یونیورسٹی کے صدرپدم شری پروفیسر اختر الواسع نے کہا ہے کہ بیوی نعمت، بیٹی رحمت اور ماں جنت کے مثل ہے اورعورتوں نے زندگی کے ہر میدان میں غیر معمولی خدمات انجام دی ہیں جن سے انکار ممکن نہیں۔

بیوی نعمت، بیٹی رحمت اور ماں جنت کے مثیل ہے: اخترالواسع

author img

By

Published : Mar 7, 2020, 7:41 PM IST

وہ آج یہاں مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور میں بین الاقوامی یومِ نسواں پر ایک تقریب کی صدارت کررہے تھے۔

پروفیسراخترالواسع نے کہا کہ ہندوستان میں زمانہ قدیم سے خواتین کی پوجا ہوتی ہے لیکن ان کی پوجا اسی وقت تک ہوتی ہے جب تک وہ بے جان اور بے زبان پتھر کی مورتی کی شکل میں مندروں تک محدود رہتی ہیں ورنہ بغیر مذہبی تفریق کے تمام بوالہوس مرد عورت کو صرف جسم سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیوی نعمت، بیٹی رحمت اور ماں جنت کے مثل ہے۔ عورتوں نے زندگی کے ہر میدان میں غیر معمولی خدمات انجام دی ہیں جن سے انکار ممکن نہیں۔

اس موقعہ پر مولانا آزاد یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر فرح ناز نے تخلیق کائنات سے آج تک عورتوں اور ان کے امتیازی کارناموں پر عصر حاضر تک ایک پاور پائنٹ پرزینٹیشن دیا۔

پروگرام کی کوآرڈنیٹر مشہور ہندی کہانی کار ڈاکٹر ریحانہ نے بتایا کہ عورتوں کے بغیر اس دنیا کا تصور نہیں کیا جا سکتا اور گھر سے باہر نکل کر عورتوں پر چھینٹا کشی کرنے والوں کو یہ ضرور سوچنا چاہیے کہ ان کے گھر میں بھی ماں، بیوی، بہن اور بیٹی موجودہیں۔

اس موقعہ پر ڈپٹی رجسٹرار محمد امین نے شکریہ ادا کیا اور پروگرام کی نظامت ڈاکٹر عبداللہ خالد نے کی۔تقریب کے شرکاء میں تمام خواتین اساتذہ کو تحفے بھی پیش کیے گیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.