اجمیر: ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر میں واقع ہائی سکیورٹی جیل میں ایک قیدی کی پراسرار موت ہوگئی۔ بیرک میں قیدی کی لاش پھندے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ جیل انتظامیہ نے جائے وقوع پر پہنچ کر قیدی کی لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی۔
معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی سٹی سشیل بشنوئی نے بتایا کہ باران کا رہنے والا جانوید سنگھل ہائی سکیورٹی جیل کی بیرک میں بند تھا۔ ملزم اپنی بیوی کے قتل کے جرم میں جیل میں سزا کاٹ رہا تھا۔ جیل سے فرار ہونے کے بعد اسے اجمیر کی ہائی سکیورٹی جیل میں رکھا گیا تھا، جہاں اس نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ انہوں نے کہا کہ رات کو ڈیوٹی اسٹاف تبدیل ہوا تو عملے نے جیل راؤنڈ جائزہ کی تو واقعہ منظر عام پر آیا۔ اس واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد جیل میں سنسنی پھیل گئی۔
یہ بھی پڑھیں:Three Arrest In Ajmer شرپسندوں کے خلاف پولیس کی کارروائی،تین گرفتار
وشنوئی نے کہا کہ قیدی کی خودکشی کی وجوہات کی فی الحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔پورے معاملے کی تفتیش کی کا رہی ہے۔اس معاملے میں فی الحال واضح طور پر کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ ملزم ذہنی تناو کا شکار تھا۔ اس کی وجہ سے اس نے جیل میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ فی الحال پولیس کیس کی تفتیش میں مصروف ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے قیدیوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے تاکہ اس طرح کے واقعات دوبارہ پیش نہ ہوں۔