ETV Bharat / state

PM Modi To Visit Ajmer وزیراعظم نریندرمودی 31 مئی کو اجمیر کا دورہ کریں گے - Prime Minister Narendra Modi will visiti Rajasthan

وزیراعظم نریندرمودی 31 مئی کو اجمیر دورے پر راجستھان جانے والے ہیں۔ اس سے متعلق تیاریاں جاری ہیں اورسابق میونسپل کونسل چیئرمین اس بارے میں لوگوں کو آگاہ کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نریندرمودی اجمیرکا دورہ کریں گے

author img

By

Published : May 29, 2023, 2:43 PM IST

Updated : May 29, 2023, 4:59 PM IST

وزیراعظم نریندرمودی اجمیرکا دورہ کریں گے

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں سابق میونسپل کونسل چیئرمین اور بی جے پی لیڈر سریندر سنگھ شیخاوت نے شری نگر علاقے کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں پہنچ کر تاجروں اور عام لوگوں میں پیلے چاول تقسیم کیے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے اجمیر دورے سے متعلق جانکاری دی۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 31 مئی کو اجمیر پہنچے رہے ہیں۔ اجمیر کی سرزمین پر اس طرح عام لوگوں کو دعوت دی جارہی ہے۔
شیخاوت نے کہا کہ تمام عام لوگ پی ایم کے استقبال کے لیے وشرام ستھل پہنچیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ملک کی ترقی اور نئی سمجھ قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر ہو یا آرٹیکل 370 کو ہٹانے کا معاملہ، موجودہ حکومت نے اس طرح کے بہت سے بڑے مسائل حل کرکے ملک میں امن اور بھائی چارہ قائم کیا۔

مزید پڑھیں: Hindu Muslim Unity Conference in Ajmer اجمیر میں صوفی خانقاہ ایسوسی ایشن کی قومی کانفرنس

اس کے ساتھ ہی ملک ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبولیت بھی نہ صرف ملک بلکہ دنیا بھر میں ہو رہی ہے۔ مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کردہ اسکیم کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچ رہا ہے اور عام لوگوں کو کافی فائدہ ہو رہا ہے۔ ان تمام امور کے حوالے سے عام لوگوں اور تاجروں کو دعوت کے طور پر پیلے چاول دیے جا رہے ہیں تاکہ وزیر اعظم کے خطاب کو ہر کوئی سن سکے۔

Last Updated : May 29, 2023, 4:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.