اس پروگرام میں میں اقلیتی طبقے کے ساتھ ساتھ دیگر تنظیم کے ذمہ دار اور عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔
تحریک علماء ہند کے ذمہ داروں نے جے پور میں پریس کانفرنس میں صحافیوں کو اس بات کی جانکاری دی۔
تحریک علماء ہند کے رکن خالد ایوب مصباحی نے بتایا کہ اس خاص پروگرام کو'ملک بچاؤ دستور بچاؤ' کانفرنس کا نام دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کو منعقد کرنے کا مقصد ایک مخصوص طبقے پر ہونے والے ظلم کو ختم کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام میں اتحاد ملت کاؤنسلنگ کے صدر مولانا توقیر رضا خان، مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی دگ وجے سنگھ، ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی سمیت تمام طبقات کے لوگ شامل ہوں گے۔