ETV Bharat / state

راجستھان: اجمیر شریف میں تعزیہ کی تیاری - biggest tazia of the city is being prepared at Ajmer Sharif Dargah

حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کو یاد کرنے کی غرض سے اجمیر شریف درگاہ میں شہر کا سب سے بڑا تعزیہ خادموں کی انجمن سید زادگان کی جانب سے تیار کیا جارہا ہے۔

اجمیر شریف میں تعزیہ کی تیاری
اجمیر شریف میں تعزیہ کی تیاری
author img

By

Published : Aug 6, 2021, 1:16 PM IST

اجمیر: اسلامک سال کا اول ماہ محرم الحرام عنقریب ہے ایسے میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کو یاد کرنے کے لئے عقیدت مند تعزیہ تیار کرنے میں مشغول ہیں۔ اجمیر شریف درگاہ میں بھی شہر کا سب سے بڑا تعزیہ خادموں کی انجمن سید زادگان کی جانب سے تیار کیا جارہا ہے۔

اجمیر میں عالمی مشہور اولیاء حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے جدامجد حضرت امام حسین کی شہادت اور کربلا کی جنگ کا ذکر محرم الحرام کے دنوں میں عقیدت مند مرثیہ خوانی سے کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اجمیر درگاہ شریف کے بلند دروازے کے نزدیک شہر کا سب سے بڑا تعزیہ بنایا جارہا ہے، گزشتہ تین ماہ قبل سے تعزیہ بنانے کا کام شروع کیا جاتا ہے، اس تعزیہ کو بنانے کے لیے عبد الخلیل احمد عرف چاند بابو کی ساتویں نسل اپنی خدمت انجام دیتی آرہی ہے۔

ویڈیو

اجمیر میں پہلی محرم سے دس محرم عاشورہ تک مسلم علاقوں میں تعزیہ داری کی جاتی ہے اور جگہ جگہ مرثیہ خوانی کا اہتمام کرکے کربلا کے 72 شہیدوں کو یاد کیا جاتا ہے اور نذر و نیاز کی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ اب شہر کے مسلم علاقوں کے الگ الگ حصوں میں تعزیہ بنانا شروع ہوگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.