کورونا وائرس سے دنیا کی حفاظت کے لیے حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس کے موقع پر دعا مانگی گئی ہے، درگاہ میں ان دنوں دعاؤں کے ساتھ ساتھ ملک کے حالات بہتر ہونے کی بھی دعا مانگی گئی ہے۔
آج پوری دنیا میں کورونا وائرس کی دہشت ہے اور اس وائرس سے روازانہ درجنوں افراد کی ہلاکتیں ہونے کے کیسز سامنے آرہے ہیں۔
لیکن آج خواجہ غرب نواز کے عرس کے موقع پر پوری دنیا سے اس وائرس کا خاتمہ ہونے اور سبھی کے اس وائرس سے محفوظ ہونے کی دعا مانگی گئی۔
درگاہ شریف میں خادمین کی جانب سے یہ دعا کی گئی ہے ، خادم درگاہ سید پیر فخر کاظمی نے بتایا کہ عرس کی پر رسم کے بعد جو دعائیں خدام خواجہ کی جانب سے کی جاتی ہے ان دعاوں میں ملک میں امن و امان اور بھائی چارہ قائم رہنے کے ساتھ ساتھ ملک کے لوگوں کی کورونا وائرس سے تحفظ کی بھی دعا مانگی گئی ہے۔